🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا .
نماز میں اور اس کے بعد دعا مانگنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16982
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: مَا دَنَوْتُ مِنْ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ وَلَا تَطَوُّعٍ، إِلَّا سَمِعْتُهُ يَدْعُو بِهَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ لَا يَزِيدُ فِيهِنَّ، وَلَا يَنْقُصُ مِنْهُنَّ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَخَطَايَايَ كُلَّهَا، اللَّهُمَّ أَنْعِشْنِي، وَاجْبُرْنِي، وَاهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ; فَإِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا، وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الزُّبَيْرِ بْنِ خُرَيْقٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ فِي الْأَدْعِيَةِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں، جس بھی فرض یا نفل نماز میں تمہارے نبی علیہ السلام کے قریب ہوا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کلمات کے ہمراہ دعا مانگتے ہوئے سنا، آپ ان میں کوئی اضافہ نہیں کرتے تھے اور ان میں کوئی کمی نہیں کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَخَطَايَايَ كُلَّهَا، اللَّهُمَّ أَنْعِشْنِي، وَاجْبُرْنِي، وَاهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ; فَإِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا، وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ»
”اے اللہ! تو میرے تمام ذنوب اور خطاؤں کی مغفرت کر دے، اے اللہ تو مجھے عزم و ہمت دینا، مجھے مضبوط رکھنا اور اچھے اعمال و اخلاق پر ثابت قدم رکھنا، کیونکہ نیک اخلاق کی طرف رہنمائی کرنا اور برے اخلاق سے پھیر دینا، صرف تو ہی کر سکتا ہے۔“

یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف زبیر بن خریق نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس موضوع سے متعلق کچھ احادیث، دعاؤں سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16982]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7982 و 7893 و 7811)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ یہ


Majma al-Zawa'id Hadith 16982 in Urdu