🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ وَقْتِ الظُّهْرِ .
ظہر کا وقت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1699
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ أَبَا مَحْذُورَةَ أَذَّنَ بِالظُّهْرِ وَعُمَرُ بِمَكَّةَ، وَرَفَعَ صَوْتَهُ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ عُمَرُ: يَا أَبَا مَحْذُورَةَ، أَمَا خِفْتَ أَنْ تَنْشَقَّ مُرَيْطَاؤُكَ؟ قَالَ: أَحْبَبْتُ أَنْ أُسْمِعَكَ، فَقَالَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَقُولُ:" أَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ، وَإِنَّ جَهَنَّمَ تَحَاجَّتْ حَتَّى أَكَلَ بَعْضُهَا بَعْضًا، فَاسْتَأْذَنَتِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي نَفْسَيْنِ فَأَذِنَ لَهَا، فَشِدَّةُ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ، وَشَدَّةُ الزَّمْهَرِيرِ مِنْ زَمْهَرِيرِهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَقَالَ:" إِنَّ جَهَنَّمَ قَالَتْ: أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا" وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ نُسِبَ إِلَى وَضْعِ الْحَدِيثِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ نے مکہ میں ظہر کی نماز کے لئے اذان دی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی اس وقت مکہ میں موجود تھے، انہوں نے آواز کو بلند رکھا، یہ اس وقت کی بات ہے، جب سورج ڈھل گیا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابومحذورہ! کیا تمہیں اس بات کا اندیشہ نہیں ہوا کہ تم (آواز کو زیادہ بلند کرنے کی وجہ سے) اپنے گلے کی رگوں کو چیر دو گے؟ تو انہوں نے کہا: مجھے یہ بات اچھی لگی کہ میں اس کی آواز آپ تک پہنچاؤں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بتایا: کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب گرمی شدید ہو، تو نماز کو ٹھنڈے وقت میں ادا کرو، کیونکہ گرمی، جہنم کی تپش کا حصہ ہے، جہنم بھڑک رہی ہوتی ہے، یہاں تک کہ اُس کا ایک حصہ دوسرے کو کھا لیتا ہے، تو وہ اللہ تعالیٰ سے دو مرتبہ سانس لینے کی اجازت لیتی ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے اجازت دے دیتا ہے، تو گرمی کی شدت جہنم کی تپش کا حصہ ہے، اور سردی کی شدت اُس کی ٹھنڈک کا حصہ ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جہنم نے یہ کہا: میرا ایک حصہ دوسرے کو کھا رہا ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے، جس کی نسبت حدیث ایجاد کرنے کی طرف کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1699]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 280»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع، کیونکہ اس کا راوی محمد بن الحسن بن زبالہ متہم بالوضع


Majma al-Zawa'id Hadith 1699 in Urdu