🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ مَنْزِلَهُ ، وَإِذَا خَرَجَ مِنْهُ .
جب آدمی، اپنے گھر میں داخل ہو، یا جب اس سے نکلے، تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17077
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ يُرِيدُ سَفَرًا أَوْ غَيْرَهُ فَقَالَ حِينَ يَخْرُجُ: آمَنْتُ بِاللَّهِ، اعْتَصَمْتُ بِاللَّهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ إِلَّا رُزِقَ خَيْرَ ذَلِكَ الْمَخْرَجِ، وَصُرِفَ عَنْهُ شَرُّ ذَلِكَ الْمَخْرَجِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عُثْمَانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی مسلمان سفر پر جانے کے لیے، یا کسی اور سلسلے میں اپنے گھر سے نکلتا ہے اور نکلتے ہوئے یہ پڑھ لیتا ہے:
«آمَنْتُ بِاللَّهِ، اعْتَصَمْتُ بِاللَّهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”میں اللہ پر ایمان لایا، میں نے اللہ تعالیٰ کو مضبوطی سے تھام لیا، میں نے اللہ تعالیٰ پر توکل کیا، اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اُس نکلنے میں اسے بھلائی نصیب کی جاتی ہے، اور اس نکلنے میں، اُس سے برائی کو پھیر دیا جاتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک شخص کے حوالے سے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17077]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (471)، أخرجه مسند أحمد برقم: 473»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17077 in Urdu