🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَكِبَ دَابَّةً .
جب آدمی سواری پر سوار ہو، تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17093
عَنْ أَبِي لَاسٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ: حَمَلَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى إِبِلٍ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ بُلْجٍ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا نَرَى أَنْ تَحْمِلَنَا هَذِهِ! فَقَالَ:" مَا مِنْ بَعِيرٍ إِلَّا فِي ذُرْوَتِهِ شَيْطَانٌ، فَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - إِذَا رَكِبْتُمُوهَا كَمَا أَمَرَكُمُ اللَّهُ، ثُمَّ امْتَهِنُوهَا لِأَنْفُسِكُمْ ; فَإِنَّهَا تَحْمِلُ بِإِذْنِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ فِي إِحْدَاهِمَا.
سیدنا ابولاس خزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کے اونٹوں میں سے ہمیں کچھ اونٹ سواری کے لئے دیئے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارا نہیں خیال کہ ہم ان پر سواری کر پائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر ایک اونٹ کی کوہان پر شیطان موجود ہوتا ہے، تو جب تم اس پر سوار ہونے لگو تو اس پر اللہ کا نام ذکر کر لو، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے، اور پھر اس کو اپنے آپ کے لئے قابو کر لو، اللہ کے اذن کے تحت وہ سواری کے کام آئے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے، جو ان دونوں میں سے ایک روایت میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17093]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (334/22) اخرجه احمد فى المسند (221/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17479، 17480»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 17093 in Urdu