🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا عَثَرَتِ الدَّابَّةُ .
جب آدمی کا جانور ٹھوکر کھائے، تو آدمی کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17099
عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ، عَنْ مَنْ كَانَ رِدْفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كُنْتُ رِدْفَهُ عَلَى حِمَارٍ، فَعَثَرَ الْحِمَارُ فَقُلْتُ: تَعِسَ الشَّيْطَانُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُلْ: تَعِسَ الشَّيْطَانُ ; فَإِنَّكَ إِذَا قُلْتَ: تَعِسَ الشَّيْطَانُ، تَعَاظَمَ فِي نَفْسِهِ وَقَالَ: صَرَعْتُهُ بِقُوَّتِي، وَإِذَا قُلْتَ: بِسْمِ اللَّهِ، تَصَاغَرَتْ إِلَيْهِ نَفْسُهُ حَتَّى يَكُونَ أَصْغَرَ مِنْ ذُبَابٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُهَا كُلُّهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوتمیمہ ہجیمی، اُن صاحب کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں، جو سواری پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے موجود تھے، وہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک گدھے پر سوار تھا، اُس گدھے کو ٹھوکر لگی، تو میں نے کہا: شیطان برباد ہو جائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم یہ نہ کہو: شیطان برباد ہو جائے، کیونکہ اگر تم یہ کہو: کہ شیطان برباد ہو جائے، تو شیطان خود کو بڑا سمجھنے لگتا ہے، اور یہ کہتا ہے، میں نے اپنی قوت کے ذریعے اسے گرایا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لیکن اگر تم ”بسم الله“ پڑھ لو تو شیطان کا وجود اُس کے اپنے نزدیک چھوٹا ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ مکھی سے بھی چھوٹا ہو جاتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کے تمام رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17099]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (59/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20068، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20899»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17099 in Urdu