🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَأَى قَرْيَةً .
جب آدمی کوئی بستی دیکھے، تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17118
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَرْوَانَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ كَعْبًا حَلِفَ لَهُ بِالَّذِي فَلَقَ الْبَحْرَ لِمُوسَى، أَنَّ صُهَيْبًا حَدَّثَهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَرَ قَرْيَةً يُرِيدُ أَنْ يَدْخُلَهَا إِلَّا قَالَ حِينَ يَرَاهَا:" اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظْلَلْنَ [ وَرَبُّ الْأَرَضِينِ السَّبْعِ وَمَا أَقْلَلْنَ، وَرَبُّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضْلَلْنَ ] ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا ذَرَيْنَ، إِنَّا نَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ الْقَرْيَةِ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ أَهْلِهَا، وَشَرِّ مَا فِيهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَرْوَانَ وَأَبِيهِ، وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ.
عطاء بن ابومروان اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: کعب احبار نے اُن کے سامنے اُس ذات کی قسم اٹھائی، جس سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے لئے دریا کو چیر دیا تھا کہ سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ حدیث بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی ایسی بستی ملاحظہ فرماتے تھے، جس میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتے تھے، تو آپ اس کو دیکھ کر یہ دعا پڑھ لیتے تھے:
«اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظْلَلْنَ وَرَبُّ الْأَرَضِينِ السَّبْعِ وَمَا أَقْلَلْنَ، وَرَبُّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضْلَلْنَ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا ذَرَيْنَ، إِنَّا نَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ الْقَرْيَةِ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ أَهْلِهَا، وَشَرِّ مَا فِيهَا»
”اے اللہ! اے سات آسمانوں! اور جن پر انہوں نے سایہ کیا ہے، ان کے پروردگار! اے سات زمینوں! اور جن کو انہوں نے اٹھایا ہوا ہے، ان کے پروردگار! اے شیاطین! اور جن کو انہوں نے گمراہ کیا ہے، ان کے پروردگار! اے ہواؤں اور جن پر وہ چلتی ہیں، ان کے پروردگار! بے شک ہم اس بستی کی بھلائی کا تجھ سے سوال کرتے ہیں، اور اس (یعنی بستی) کے شر اور اس کے رہنے والوں کے شر، اور اس میں موجود چیزوں کے شر سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔“

یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عطاء بن ابومروان اور اس کے والد کا معاملہ مختلف ہے، ویسے یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17118]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (7299)، أخرجه مسند البزار برقم: 2093، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1676، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7299، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2709، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 69، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8880، 10601، 10602، 10603، 10604، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2529، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6243/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17118 in Urdu