الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصَابَهُ هَمٌّ .
جب آدمی کو پریشانی لاحق ہو، تو وہ کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17134
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَبْلَ كُلِّ شَيْءٍ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ بَعْدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَبْقَى وَيَفْنَى كُلُّ شَيْءٍ، عُوفِيَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْعَبَّاسُ بْنُ بَكَّارٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پڑھ لے:
«لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَبْلَ كُلِّ شَيْءٍ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ بَعْدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَبْقَى وَيَفْنَى كُلُّ شَيْءٍ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جو ہر چیز سے پہلے تھا، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جو ہر چیز کے بعد ہو گا، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جو ہمیشہ باقی رہے گا اور ہر چیز فنا ہو جائے گی۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو وہ شخص پریشانی اور غم سے عافیت میں آ جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عباس بن بکار ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17134]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10691)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10691»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17134 in Urdu