الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
67. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَأَى مَا يُعْجِبُهُ .
جب آدمی کوئی ایسی چیز دیکھے، جو اسے اچھی لگے، تو وہ کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17151
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَى عَبْدٍ مِنْ نِعْمَةٍ فِي أَهْلٍ، وَلَا مَالٍ، أَوْ وَلَدٍ فَقَالَ: مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، فَيَرَى فِيهِ آفَةً دُونَ الْمَوْتِ". وَقَرَأَ: (وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ زُرَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو اہل خانہ یا مال یا اولاد کی شکل میں کوئی نعمت عطا کرے تو آدمی کو یہ پڑھنا چاہیے: «مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ»
”جو اللہ نے چاہا (ویسا ہی ہوا) اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو ایسا شخص موت کے علاوہ اُس چیز میں کوئی آفت نہیں دیکھے گا۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی:
﴿وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ﴾ [الكهف: 39]
”اور ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تو تم یہ کہتے: جو اللہ نے چاہا وہ ہوتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن زرارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17151]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (588)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5992»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17151 in Urdu