الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابُ كَفَّارَةِ الْمَجْلِسِ .
مجلس کے کفارہ کا بیان
حدیث نمبر: 17165
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ، فَقَالَهَا فِي مَجْلِسِ ذِكْرٍ كَانَ الطَّابَعُ يُطْبَعُ عَلَيْهِ، وَمَنْ قَالَهَا فِي مَجْلِسِ لَغْوٍ كَانَ كَفَّارَةً لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پڑھے:
«سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ»
”میں اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتا ہوں، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لیے مخصوص ہے، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے ہیں: اگر آدمی ذکر کی محفل میں ان کلمات کو پڑھ لے گا، تو یہ کلمات مہر ہوں گے، جو اس ذکر پر لگ جائے گی، اور جو شخص لغویات کی محفل میں انہیں پڑھ لے گا، تو یہ اس کے لئے کفارہ بن جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17165]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1586)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1586، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10479»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17165 in Urdu