🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. بَابُ مُضَاعَفَةِ الْحَسَنَاتِ .
نیکیوں (یعنی ان کے اجر و ثواب) کا کئی گنا ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17188
وَعَنْ أَبِي عُثْمَانَ - يَعْنِي النَّهْدِيَّ - قَالَ: بَلَغَنِي عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُعْطِي عَبْدَهُ بِالْحَسَنَةِ الْوَاحِدَةِ أَلْفَ أَلْفِ حَسَنَةٍ، (قَالَ فَقَضَى أَنِّيِ انْطَلَقْتُ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا فَلَقِيتَهُ فَقُلْتُ: بَلَغَنِي عَنْكَ حَدِيثٌ، أَنَّكَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُعْطِي عَبْدَهُ الْمُؤْمِنَ، بِالْحَسَنَةِ أَلْفَ أَلْفَ حَسَنَةٍ) ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: لَا. بَلْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُعْطِيهِ أَلْفَيْ أَلْفِ حَسَنَةٍ". ثُمَّ تَلَا: (يُضَاعِفْهَا وَيُؤْتِ مِنْ لَدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا) . فَقَالَ: إِذَا قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ: (أَجْرًا عَظِيمًا) فَمَنْ يَقْدُرُ قَدْرَهُ.
ابوعثمان نہدی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، مجھے یہ اطلاع ملی کہ وہ یہ بات بیان کرتے ہیں: مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے: ”اللہ تعالیٰ اپنے کسی بندے کو ایک نیکی کے بدلے میں 1000 ہزار (یعنی دس لاکھ) نیکیاں عطا کرتا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: مجھے حج یا عمرے کے سلسلے میں جانے کا اتفاق ہوا، میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ملا، میں نے کہا: آپ کے حوالے سے یہ روایت مجھ تک پہنچی ہے کہ آپ یہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندے کو ایک نیکی کے بدلے میں 1000 ہزار (یعنی دس لاکھ) نیکیاں عطا کرتا ہے۔“ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ اسے 2000 ہزار (یعنی بیس لاکھ) نیکیاں عطا کرتا ہے۔“ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”اگر وہ نیکی ہو گی تو وہ اُس کو کئی گنا کر دے گا، اور اپنی طرف سے بھی عظیم اجر عطا فرمائے گا۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے ”عظیم اجر“ فرما دیا ہے تو کون شخص اس کا اندازہ کر سکتا ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17188]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3259) اخرجه احمد فى المسند (521/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10381»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17188 in Urdu