🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
80. 39 - كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ . بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نیکیوں (یعنی ان کے اجر و ثواب) کا کئی گنا ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17190
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: قَالَتْ فَاطِمَةُ لِعَلِيٍّ: يَا ابْنَ عَمِّي، شَقَّ عَلَيَّ الْعَمَلُ وَالرَّحَى، فَكَلِّمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهَا: نَعَمْ. فَأَتَاهُمَا نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْغَدِ وَهُمَا نَائِمَانِ فِي لِحَافٍ وَاحِدٍ، فَأَدْخَلَ رِجْلَيْهِ بَيْنَهُمَا فَقَالَتْ فَاطِمَةُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، يَشُقُّ عَلَيَّ الْعَمَلُ ; فَإِنْ أَمَرْتَ لِي بِخَادِمٍ مِمَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَيْكَ؟ قَالَ:" أَفَلَا أُعَلِّمُكِ مَا هُوَ خَيْرٌ لَكِ مِنْ ذَلِكَ؟ تُسَبِّحِينَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَاحْمَدِي ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَكَبِّرِي أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ، فَذَلِكَ مِائَةٌ بِاللِّسَانِ، وَأَلْفٌ فِي الْمِيزَانِ، وَذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ يَقُولُ: مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا إِلَى مِائَةِ أَلْفٍ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: اے میرے چچازاد! گھر کا کام کاج اور چکی پیسنا، میرے لئے مشکل کا باعث ہوتا ہے، تو آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں بات چیت کیجیے! انہوں نے فرمایا: ٹھیک ہے، اگلے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کے ہاں تشریف لائے، وہ دونوں اُس وقت لحاف میں سو رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاؤں اُن دونوں کے درمیان داخل کیے (یعنی آپ نے بھی پاؤں لحاف میں داخل کر لیے) سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کام کاج کرنا، میرے لئے دشواری کا باعث ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو مال فے کے طور پر جو کچھ عطا کیا ہے، اگر آپ اُس میں سے مجھے کوئی خادم دینے کا حکم دیدیں (تو یہ مناسب ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں اس کی تعلیم نہ دوں؟ جو تمہارے لیے اس سے زیادہ بہتر ہے، تم 33 مرتبہ «سبحان الله»، 33 مرتبہ «‏‏‏‏الحمد لله» اور 34 مرتبہ «الله اكبر» پڑھو! زبان سے پڑھنے کے حوالے سے یہ 100 ہوں گے، اور میزان میں یہ 1000 ہوں گے، اس کی وجہ یہ ہے: کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص ایک نیکی کرے گا، اُسے اُس کا دس گنا (اجر و ثواب) ملے گا۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اس کا دس گنا سے لے کر) ایک لاکھ گنا تک (اجر و ثواب) ملے گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17190]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7060»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17190 in Urdu