الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ " ادْعُوا وَأَنْتُمْ مُوقِنُونَ بِالْإِجَابَةِ " .
تم لوگ دعا کرو، جبکہ تمہیں قبولیت کا یقین ہو
حدیث نمبر: 17205
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذِهِ الْقُلُوبُ أَوْعِيَةٌ، فَخَيْرُهَا أَوْعَاهَا ; فَإِذَا سَأَلْتُمُ اللَّهَ فَسَلُوهُ وَأَنْتُمْ وَاثِقُونَ بِالْإِجَابَةِ ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يَسْتَجِيبُ دُعَاءَ مَنْ دَعَا عَنْ ظَهْرِ قَلْبٍ غَافِلٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَشِيرُ بْنُ مَيْمُونٍ الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ دل برتن ہوتے ہیں، ان میں زیادہ بہتر وہ ہوتا ہے جو زیادہ محفوظ رکھنے والا ہو، جب تم اللہ تعالیٰ سے مانگو تو اس سے ایسی حالت میں مانگو کہ تم دعا کی قبولیت کا وثوق (یعنی یقین) رکھتے ہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ ایسے بندے کی دعا قبول نہیں کرتا جو غافل دل کے ساتھ دعا کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن میمون واسطی ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17205]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن میمون واسطی ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17205]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 17205 in Urdu