🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ أَوْقَاتِ الْإِجَابَةِ .
دعا کی قبولیت کے اوقات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17249
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَنْزِلُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - إِلَى سَمَاءِ الدُّنْيَا نِصْفَ اللَّيْلِ الْآخِرِ - أَوِ الثُّلُثَ - فَيَقُولُ: مَنْ ذَا الَّذِي يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ؟ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ، وَيَنْصَرِفَ الْقَارِئُ مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ:" وَيَنْصَرِفَ الْقَارِئُ مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ خُلَيْفٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”رات کے آخری نصف حصے میں (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) رات کے آخری ایک تہائی حصے میں، اللہ تعالیٰ آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے اور یہ فرماتا ہے: کون ہے جو مجھ سے دعا کرے، تو میں اس کی دعا قبول کروں؟ کون ہے جو مجھ سے مانگے تو میں اسے عطا کروں؟ کون ہے جو مجھ سے مغفرت مانگے تو میں اس کی مغفرت کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہتا ہے، جب تک صبح صادق نہیں ہو جاتی اور جب تک نمازی صبح کی نماز سے فارغ نہیں ہو جاتا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے، جس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جب تک نمازی، نماز سے فارغ نہیں ہو جاتا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خلیف ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17249]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3154)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 758، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7971»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17249 in Urdu