🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابٌ فِيمَا يُسْتَفْتَحُ بِهِ الدُّعَاءُ مِنْ حُسْنِ الثَّنَاءِ عَلَى اللَّهِ سُبْحَانَهُ ، وَالصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
اس بات کا بیان کہ جس چیز کئے ذریعے دعا کا آغاز کیا جائے؟ پہلے اچھے طریقے سے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی جائے اور نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17267
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِأَعْرَابِيٍّ، وَهُوَ يَدْعُو فِي صَلَاتِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: يَا مَنْ لَا تَرَاهُ الْعُيُونُ، وَلَا تُخَالِطُهُ الظُّنُونُ، وَلَا يَصِفُهُ الْوَاصِفُونَ، وَلَا تُغَيِّرُهُ الْحَوَادِثُ، وَلَا يَخْشَى الدَّوَائِرَ، يَعْلَمُ مَثَاقِيلَ الْجِبَالِ، وَمَكَايِيلَ الْبِحَارِ، وَعَدَدَ قَطْرِ الْأَمْطَارِ، وَعَدَدَ وَرَقِ الْأَشْجَارِ، وَعَدَدَ مَا أَظْلَمَ عَلَيْهِ اللَّيْلُ، وَأَشْرَقَ عَلَيْهِ النَّهَارُ، وَمَا تَوَارَى مِنْ سَمَاءٍ سَمَاءً، وَلَا أَرْضٍ أَرْضًا، وَلَا بَحْرٍ مَا فِي قَعْرِهِ، وَلَا جَبَلٍ مَا فِي وَعْرِهِ، اجْعَلْ خَيْرَ عُمْرِي آخِرَهُ، وَخَيْرَ عَمَلِي خَوَاتِيمَهُ، وَخَيْرَ أَيَّامِي يَوْمَ أَلْقَاكَ فِيهِ.
فَوَكَّلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْأَعْرَابِيِّ رَجُلًا فَقَالَ:" إِذَا صَلَّى فَائْتِنِي بِهِ". فَلَمَّا صَلَّى أَتَاهُ وَقَدْ كَانَ أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَهَبٌ مِنْ بَعْضِ الْمَعَادِنِ، فَلَمَّا أَتَاهُ الْأَعْرَابِيُّ وَهَبَ لَهُ الذَّهَبَ وَقَالَ:" مِمَّنْ أَنْتَ يَا أَعْرَابِيُّ؟". قَالَ: مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" هَلْ تَدْرِي لِمَ وَهَبْتُ لَكَ الذَّهَبَ؟". قَالَ: لِلرَّحِمِ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" إِنَّ لِلرَّحِمِ حَقًّا، وَلَكِنْ وُهِبْتُ لَكَ الذَّهَبَ بِحُسْنِ ثَنَائِكَ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ، أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَذْرَمِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک دیہاتی کے پاس سے ہوا، وہ اپنی نماز کے دوران دعا کرتے ہوئے یہ کہہ رہا تھا:
«يَا مَنْ لَا تَرَاهُ الْعُيُونُ، وَلَا تُخَالِطُهُ الظُّنُونُ، وَلَا يَصِفُهُ الْوَاصِفُونَ، وَلَا تُغَيِّرُهُ الْحَوَادِثُ، وَلَا يَخْشَى الدَّوَائِرَ، يَعْلَمُ مَثَاقِيلَ الْجِبَالِ، وَمَكَايِيلَ الْبِحَارِ، وَعَدَدَ قَطْرِ الْأَمْطَارِ، وَعَدَدَ وَرَقِ الْأَشْجَارِ، وَعَدَدَ مَا أَظْلَمَ عَلَيْهِ اللَّيْلُ، وَأَشْرَقَ عَلَيْهِ النَّهَارُ، وَمَا تَوَارَى مِنْ سَمَاءٍ سَمَاءً، وَلَا أَرْضٍ أَرْضًا، وَلَا بَحْرٍ مَا فِي قَعْرِهِ، وَلَا جَبَلٍ مَا فِي وَعْرِهِ، اجْعَلْ خَيْرَ عُمْرِي آخِرَهُ، وَخَيْرَ عَمَلِي خَوَاتِيمَهُ، وَخَيْرَ أَيَّامِي يَوْمَ أَلْقَاكَ فِيهِ»
”اے وہ ذات! جسے آنکھیں دیکھ نہیں سکتی ہیں، اور گمان، جس کے ساتھ مل نہیں سکتے ہیں، صفت بیان کرنے والے اس کی حقیقی صفت بیان نہیں کر سکتے ہیں، حادثات اسے تبدیل نہیں کر سکتے ہیں، وہ تبدیلیوں سے ڈرتا نہیں ہے، وہ پہاڑوں کے وزن اور سمندروں کی گہرائی اور بارشوں کے قطروں کے بارے میں اور درختوں کے پتوں کے بارے میں اور جن چیزوں پر رات کی تاریکی آتی ہے، اور جن پر دن کی روشنی آتی ہے، ان کی تعداد کے بارے میں علم رکھتا ہے، آسمان کا کوئی حصہ اور زمین کا کوئی حصہ اس سے پوشیدہ نہیں ہے، سمندر اس کی تہوں میں جو کچھ ہے، پہاڑوں اور ان کی چوٹیوں پر جو کچھ ہے، کچھ بھی اس سے پوشیدہ نہیں ہے (اے اللہ!) تو میری عمر کے آخری حصے کو سب سے بہتر حصہ بنا دے اور میرے اختتامی عمل کو سب سے بہتر عمل بنا دے، اور میرے دنوں میں سب سے بہتر دن اُس دن کو بنا دے، جس دن میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوؤں گا۔“
راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو اُس دیہاتی کے پاس مقرر کیا اور فرمایا: جب یہ نماز ادا کر لے گا تو اسے میرے پاس لے کے آنا، جب اس نے نماز ادا کر لی اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو اس سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معدنیات میں سے کچھ سونا تحفے کے طور پر دیا گیا تھا، جب وہ دیہاتی آپ کے پاس آیا تو آپ نے وہ سونا اسے عطا کر دیا اور فرمایا: اے اعرابی! تمہارا تعلق کس سے ہے؟ اس نے جواب دیا: بنو عامر بن صعصعہ سے ہے، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو، میں نے تمہیں سونا کیوں دیا ہے؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیونکہ ہمارے اور آپ کے درمیان رشتہ داری کا تعلق ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رشتہ داری کا بھی حق ہوتا ہے لیکن میں نے تمہیں یہ سونا اس لئے دیا ہے کیونکہ تم نے اللہ تعالیٰ کی اچھے طریقے سے ثناء بیان کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن محمد ابوعبدالرحمن اذرمی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17267]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9444»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17267 in Urdu