الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابٌ فِيمَا يُسْتَفْتَحُ بِهِ الدُّعَاءُ مِنْ حُسْنِ الثَّنَاءِ عَلَى اللَّهِ سُبْحَانَهُ ، وَالصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
اس بات کا بیان کہ جس چیز کئے ذریعے دعا کا آغاز کیا جائے؟ پہلے اچھے طریقے سے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی جائے اور نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجا جائے
حدیث نمبر: 17270
وَعَنْ فُرَاتِ بْنِ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ: أَلَا يَقُومُ أَحَدُكُمْ فَيُصَلِّي أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ وَيَقُولُ فِيهِنَّ مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ؟" تَمَّ نُورُكَ فَهَدَيْتَ فَلَكَ الْحَمْدُ، عَظُمَ حِلْمُكَ فَعَفَوْتَ فَلَكَ الْحَمْدُ، فَبَسَطْتَ يَدَكَ فَأَعْطَيْتَ فَلَكَ الْحَمْدُ، رَبَّنَا وَجْهُكَ أَكْرَمُ الْوُجُوهِ، وَجَاهُكَ أَعْظَمُ الْجَاهِ، وَعَطِيَّتُكَ أَفْضَلُ الْعَطِيَّةِ وَأَهْنَأُهَا، تُطَاعُ رَبَّنَا فَتَشْكُرُ، وَتُعْصَى رَبَّنَا فَتَغْفِرُ، وَتُجِيبُ الْمُضْطَرَّ، وَتَكْشِفُ الضُّرَّ، وَتَشْفِي السَّقَمَ، وَتَغْفِرُ الذَّنْبَ، وَتَقْبَلُ التَّوْبَةَ، وَلَا يَجْزِي بِآلَائِكَ أَحَدٌ، وَلَا يَبْلُغُ مِدْحَتَكَ قَوْلُ قَائِلٍ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْفُرَاتُ لَمْ يُدْرِكْ عَلِيًّا، وَالْخَلِيلُ بْنُ مُرَّةَ وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
فرات بن سلمان بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم میں سے کوئی ایک شخص کھڑا ہو کر چار رکعت ادا کرے اور ان میں وہ پڑھے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پڑھا کرتے تھے:
«تَمَّ نُورُكَ فَهَدَيْتَ فَلَكَ الْحَمْدُ، عَظُمَ حِلْمُكَ فَعَفَوْتَ فَلَكَ الْحَمْدُ، فَبَسَطْتَ يَدَكَ فَأَعْطَيْتَ فَلَكَ الْحَمْدُ، رَبَّنَا وَجْهُكَ أَكْرَمُ الْوُجُوهِ، وَجَاهُكَ أَعْظَمُ الْجَاهِ، وَعَطِيَّتُكَ أَفْضَلُ الْعَطِيَّةِ وَأَهْنَأُهَا، تُطَاعُ رَبَّنَا فَتَشْكُرُ، وَتُعْصَى رَبَّنَا فَتَغْفِرُ، وَتُجِيبُ الْمُضْطَرَّ، وَتَكْشِفُ الضُّرَّ، وَتَشْفِي السَّقَمَ، وَتَغْفِرُ الذَّنْبَ، وَتَقْبَلُ التَّوْبَةَ، وَلَا يَجْزِي بِآلَائِكَ أَحَدٌ، وَلَا يَبْلُغُ مِدْحَتَكَ قَوْلُ قَائِلٍ» ”تیرا نور مکمل ہے، تو نے ہدایت عطا کی، حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے، تیری بردباری عظیم ہے، تو نے درگزر کیا، حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے، تو نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور عطا کیا، تو حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے، اے ہمارے پروردگار! تیرا چہرہ سب سے زیادہ معزز ہے، تیری شان سب سے زیادہ عظمت والی ہے، تیرا عطیہ سب سے زیادہ فضیلت والا اور عمدہ عطیہ ہے، اے ہمارے پروردگار! تیری اطاعت کی جائے، تو تُو شکر قبول کرتا ہے، اے ہمارے پروردگار! اگر تیری نافرمانی کی جائے تو تُو مغفرت کرتا ہے، تو پریشان حال کی دعا قبول کرتا ہے اور پریشانی کو ختم کر دیتا ہے، تو بیماری کو شفا نصیب کرتا ہے، تو گناہ کی مغفرت کرتا ہے، تو توبہ قبول کرتا ہے، کوئی تیری نعمتوں کا بدلہ نہیں دے سکتا اور کسی کہنے والے کا قول تیری تعریف تک نہیں پہنچ سکتا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، فرات نامی راوی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اس کی سند میں ایک راوی خلیل بن مرہ ہے، جسے ابوزرعہ نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17270]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (440)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3398، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1668، 6201»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ومنقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 17270 in Urdu