الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الدُّعَاءِ وَغَيْرِهِ .
دعا میں، اور اس کے علاوہ، نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
حدیث نمبر: 17279
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ جَعَلْتُ صَلَاتِي كُلَّهَا عَلَيْكَ؟ قَالَ:" إِذًا يَكْفِيكَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - مَا هَمَّكَ مِنْ دُنْيَاكَ وَآخِرَتِكَ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَلَفْظُهُ:" إِذًا تُكْفَى هَمَّكَ، وَيُغْفَرُ ذَنْبُكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ اگر میں تمام تر نفل عبادت کے دوران، آپ پر درود بھیجتا رہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس صورت میں اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت کی تمام پریشانیوں کے حوالے سے تمہاری کفایت کر دے گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے اور ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”اس صورت میں تمہاری پریشانی کی کفایت ہو جائے گی، اور تمہارے گناہ کی مغفرت ہو جائے گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17279]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (136/5)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2457، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20736، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3631، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3574»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
Majma al-Zawa'id Hadith 17279 in Urdu