🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابٌ فِيمَنْ ذُكِرَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ .
اس شخص کا بیان، جس کے سامنے نبی اکرم ﷺ کا ذکر مبارک ہو اور وہ آپ ﷺ پر درود نہ بھیجے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17315
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: صَعِدَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" آمِينَ، آمِينَ، آمِينَ". فَلَمَّا نَزَلَ سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ فَقَالَ: رَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ. وَرَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ. وَرَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ". هَذَا أَوْ نَحْوُهُ رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ: مُحَمَّدِ بْنِ حَوَانٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا، وَفِي قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ خِلَافٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آمین، آمین، آمین، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اترے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: اس شخص کی ناک خاک آلود ہو، جو رمضان کا مہینہ پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین (پھر انہوں نے کہا:) اس شخص کی ناک خاک آلود ہو، جس کے سامنے آپ کا ذکر کیا جائے اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین (پھر انہوں نے کہا:) اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جو اپنے ماں باپ کو، یا اُن دونوں میں سے کسی ایک کو پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین“ راوی بیان کرتے ہیں: یہ، یا اس کی مانند کلمات ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد محمد بن جوان کے حوالے سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ قیس بن ربیع نامی راوی کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17315]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3166)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17315 in Urdu