الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابُ الْحَثِّ عَلَى طَلَبِ الْجَنَّةِ .
جنت کی طلب کی ترغیب دینا
حدیث نمبر: 17349
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سُئِلَ شَيْئًا فَأَرَادَ أَنْ يَفْعَلَهُ قَالَ:" نَعَمْ"، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ لَا يَفْعَلَ شَيْئًا سَكَتَ، وَكَانَ لَا يَقُولُ لِشَيْءٍ: لَا، فَأَتَاهُ أَعْرَابِيٌّ فَسَأَلَهُ فَسَكَتَ، ثُمَّ سَأَلَهُ فَسَكَتَ، ثُمَّ سَأَلَهُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَهَيْئَةِ الْمُنْتَهِرِ:" سَلْ مَا شِئْتَ يَا أَعْرَابِيُّ". فَغَبَطْنَاهُ فَقُلْنَا: الْآنَ يَسْأَلُ الْجَنَّةَ، فَقَالَ [ لَهُ ] الْأَعْرَابِيُّ: أَسْأَلُكَ رَاحِلَةً، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَكَ ذَلِكَ".
ثُمَّ قَالَ لَهُ:" سَلْ"، قَالَ: أَسْأَلُكَ زَادًا، قَالَ:" لَكَ ذَلِكَ"، قَالَ: فَتَعَجَّبْنَا مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَمْ بَيْنَ مَسْأَلَةِ الْأَعْرَابِيِّ وَعَجُوزِ بَنِي إِسْرَائِيلَ!". ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ مُوسَى لَمَّا أُمِرَ أَنْ يَقْطَعَ الْبَحْرَ فَانْتَهَى إِلَيْهِ، فَصُرِفَتْ وُجُوهُ الدَّوَابِّ فَرَجَعَتْ، قَالَ مُوسَى: مَا لِي يَا رَبُّ؟ قَالَ لَهُ: إِنَّكَ عِنْدَ قَبْرِ يُوسُفَ، فَاحْتَمِلْ عِظَامَهُ مَعَكَ، وَقَدِ اسْتَوَى الْقَبْرُ بِالْأَرْضِ، فَجَعَلَ مُوسَى لَا يَدْرِي أَيْنَ هُوَ، قَالُوا: إِنْ كَانَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يَعْلَمُ أَيْنَ هُوَ، فَعَجُوزُ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَعَلَّهَا تَعْلَمُ أَيْنَ هُوَ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَالَ: هَلْ تَعْلَمِينَ أَيْنَ قَبْرُ يُوسُفَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: فَدُلِّينِي عَلَيْهِ، قَالَتْ: لَا وَاللَّهِ، حَتَّى تُعْطِيَنِي مَا أَسْأَلُكَ، قَالَ: ذَلِكَ لَكِ، قَالَتْ: فَإِنِّي أَسْأَلُكَ أَنْ أَكُونَ مَعَكَ فِي الدَّرَجَةِ الَّتِي تَكُونُ فِيهَا فِي الْجَنَّةِ، قَالَ: سَلِي الْجَنَّةَ، قَالَتْ: لَا وَاللَّهِ، إِلَّا أَنْ أَكُونَ مَعَكَ، فَجَعَلَ مُوسَى يُرَادُّهَا، فَأَوْحَى اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - إِلَيْهِ: أَنْ أَعْطِهَا ذَلِكَ ; فَإِنَّهُ لَا يُنْقِصُكَ شَيْئًا، فَأَعْطَاهَا وَدَلَّتْهُ عَلَى الْقَبْرِ، فَأَخْرَجَ الْعِظَامَ، وَجَاوَزَ الْبَحْرَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول تھا کہ جب آپ سے کوئی چیز مانگی جاتی، اور آپ کا ویسا کرنے کا ارادہ ہوتا، تو آپ یہ فرما دیتے تھے: ٹھیک ہے، اور جب آپ کا ویسا کرنے کا ارادہ نہیں ہوتا تھا، تو آپ خاموش رہتے تھے، آپ کسی بھی چیز کے لیے ”نہیں“ ارشاد نہیں فرماتے تھے، ایک مرتبہ ایک دیہاتی آپ کے پاس آیا اور اس نے آپ سے کچھ مانگا، تو آپ خاموش رہے، اس نے پھر آپ سے مانگا، تو آپ خاموش رہے، اس نے پھر آپ سے مانگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈانٹنے کے طور پر اس سے فرمایا: اے دیہاتی! تم جو چاہو مانگ لو! ہمیں اُس شخص پر بڑا رشک آیا، ہم نے سوچا اب یہ جنت مانگے گا، اس دیہاتی نے آپ کی خدمت میں عرض کی: میں آپ سے ایک سواری مانگتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہیں مل جائیگی، پھر آپ نے اس سے فرمایا: تم مانگو! (یعنی مزید کچھ مانگو) اس نے کہا: میں آپ سے زاد سفر مانگتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہیں مل جائے گا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمیں اس بات پر حیرانگی ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس دیہاتی کے اور بنی اسرائیل کی بوڑھی عورت کے مانگنے کے درمیان کتنا فرق ہے؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا: ”جب سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو یہ حکم دیا گیا کہ وہ دریا پار کر لیں، تو وہ دریا کے پاس پہنچے تو ان کے جانوروں کے رخ پھیر دیے گئے اور وہ واپس چلے گئے، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے دریافت کیا: اے میرے پروردگار! یہ کیا معاملہ ہے؟ پروردگار نے ان سے فرمایا: تم یوسف کی قبر کے پاس ہو، تم اُس کی ہڈیاں اپنے ساتھ اٹھا لو! سیدنا یوسف علیہ السلام کی قبر زمین کے برابر ہو چکی تھی (یعنی اس کا کوئی نشان باقی نہیں رہا تھا) سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو یہ پتا نہیں تھا کہ ان کی قبر کہاں ہے؟ لوگوں نے کہا: اگر کسی کو اس بارے میں علم ہو سکتا ہے، تو بنی اسرائیل کی ایک بوڑھی عورت کو ہو سکتا ہے کہ سیدنا یوسف علیہ السلام کی قبر کہاں ہے؟ سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے اس عورت کو پیغام بھیج کر بلوایا اور دریافت کیا: کیا تم یہ بات جانتی ہو؟ کہ سیدنا یوسف علیہ السلام کی قبر کہاں ہے؟ اس عورت نے جواب دیا: جی ہاں! سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: تم ہمیں اس کے بارے میں بتاؤ! اس عورت نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! ایسا اس وقت تک نہیں ہو گا، جب تک آپ مجھے وہ چیز نہیں دیں گے، جو میں آپ سے مانگوں گی، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: یہ چیز تمہیں ملی، اس عورت نے کہا: میں آپ سے یہ مانگتی ہوں کہ میں جنت میں آپ کے ساتھ اسی درجے میں ہوؤں، جس میں آپ ہوں گے، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: تم صرف جنت مانگ لو! اُس عورت نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! میں آپ کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، سیدنا موسیٰ علیہ السلام اس کے ساتھ تکرار کرتے رہے، پھر اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی طرف یہ وحی کی کہ تم اس عورت کو یہ چیز دے دو! کیونکہ اس سے تمہیں کوئی کمی نہیں آئے گی، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے اُسے یہ چیز دیدی، اس عورت نے قبر کے بارے میں ان کو بتایا انہوں نے ہڈیاں نکالیں اور دریا کو پار کر گئے۔ یہی روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17349]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7763»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17349 in Urdu