الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا .
نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان، جو آپ مانگا کرتے تھے، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
حدیث نمبر: 17361
وَعَنْ أَوْسَطَ أَبِي عَمْرٍو الْبَجَلِيِّ قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَنَةٍ، فَأَلْفَيْتُ أَبَا بَكْرٍ يَخْطُبُ النَّاسَ فَقَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ أَوَّلَ، فَخَنَقَتْهُ الْعَبْرَةُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، سَلُوا اللَّهَ الْمُعَافَاةَ ; فَإِنَّهُ لَمْ يُؤْتَ أَحَدٌ مِثْلَ يَقِينٍ بَعْدَ مُعَافَاةٍ، وَلَا أَشَدَّ مِنْ رِيبَةٍ بَعْدَ كُفْرٍ". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَوْسَطَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
اوسط ابوعمرو بجلی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے ایک سال بعد میں مدینہ منورہ آیا، تو میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے پایا، انہوں نے فرمایا: گزشتہ سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے تھے، تو تین مرتبہ ایسا ہوا کہ رونے کی وجہ سے آپ کی آواز گھٹ گئی، پھر آپ نے فرمایا: ”اے لوگو! اللہ تعالیٰ سے ”معافاة“ کا سوال کرو، کیونکہ کسی بھی شخص کو کوئی ایسی چیز نہیں دی گئی جو ”معافاة“ کے بعد یقین جیسی ہو (شاید یہ کاتب یا ناسخ کی غلطی ہے کیونکہ جملہ یہ ہونا چاہیے: ”جو یقین کے بعد، معافاة، جیسی ہو) اور نہ ہی کفر کے بعد شک سے زیادہ شدید کوئی چیز ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف اوسط نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17361]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف اوسط نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17361]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (34 و 44)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17361 in Urdu