🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. بَابُ أَدْعِيَةِ الصَّحَابَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ .
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی دعاؤں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17434
وَعَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: (إِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمَنِ عَهْدًا) قَالَ: يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ: مَنْ كَانَ لَهُ عِنْدِي عَهْدٌ فَلْيَقُمْ، قَالُوا: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَلِّمْنَا، قَالَ: قُولُوا: اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، إِنِّي أَعْهَدُ إِلَيْكَ فِي هَذِهِ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا: أَنَّكَ إِنْ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي تُقَرِّبْنِي مِنَ الشَّرِّ، وَتُبَاعِدْنِي مِنَ الْخَيْرِ، وَإِنِّي إِنْ أَثِقْ إِلَّا بِرَحْمَتِكَ فَاجْعَلْهُ لِي عِنْدَكَ عَهْدًا تُؤَدِّهِ إِلَيَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ.
قَالَ: وَزَادَ فِيهَا زَكَرِيَّا عَنِ الْقَاسِمِ: خَائِفًا مُسْتَجِيرًا، مُسْتَغْفِرًا رَاغِبًا إِلَيْكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ قَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
اسود بن یزید بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جس نے رحمان سے عہد کیا ہو۔“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائے گا: جس شخص کا میرے ساتھ کوئی عہد ہو، وہ کھڑا ہو جائے، لوگوں نے کہا: اے ابوعبدالرحمان! آپ ہمیں تعلیم دیجئے (یعنی اس بات کی تعلیم دیجئے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کے ساتھ کیسے عہد کرنا چاہیے؟) تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، إِنِّي أَعْهَدُ إِلَيْكَ فِي هَذِهِ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا: أَنَّكَ إِنْ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي تُقَرِّبْنِي مِنَ الشَّرِّ، وَتُبَاعِدْنِي مِنَ الْخَيْرِ، وَإِنِّي إِنْ أَثِقْ إِلَّا بِرَحْمَتِكَ فَاجْعَلْهُ لِي عِنْدَكَ عَهْدًا تُؤَدِّهِ إِلَيَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ» ”اے اللہ! آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے، غیب اور شہادت کا علم رکھنے والے، میں اس دنیاوی زندگی میں تیرے ساتھ عہد کرتا ہوں کہ اگر تو نے مجھے میرے نفس کے سپرد کر دیا، تو تُو مجھے برائی کے قریب کر دے گا اور بھلائی سے دور کر دے گا، اور میں صرف تیری رحمت پر بھروسہ رکھتا ہوں، تو اس بات کو میرے لئے، اپنی بارگاہ میں عہد بنا لے، جسے تو قیامت کے دن مجھے ادا کر دینا، بے شک تو وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔“
راوی بیان کرتے ہیں: اس روایت میں زکریا نامی راوی نے قاسم نامی راوی کے حوالے سے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں:
«خَائِفًا مُسْتَجِيرًا، مُسْتَغْفِرًا رَاغِبًا إِلَيْكَ»
”(میں) خوف کے عالم میں، پناہ مانگتے ہوئے، مغفرت طلب کرتے ہوئے، تیری طرف رغبت رکھتے ہوئے (یہ عہد کر رہا ہوں)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17434]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8918)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17434 in Urdu