الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. بَابُ طَلَبِ الدُّعَاءِ مِنَ الصَّالِحِينَ .
نیک لوگوں سے دعا کی درخواست کرنا
حدیث نمبر: 17440
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ إِذْ أَتَى عَلَى رَجُلٍ يَتَقَلَّبُ فِي الرَّمْضَاءِ ظُهْرًا لِبَطْنٍ يَقُولُ: يَا نَفْسُ نَوْمٌ بِاللَّيْلِ، وَبَاطِلٌ بِالنَّهَارِ، وَتَرْجِينَ الْجَنَّةَ؟ فَلَمَّا قَضَى دَأْبَ نَفْسِهِ أَقْبَلَ إِلَيْنَا فَقَالَ:" دُونَكُمْ أَخُوكُمْ"، قُلْنَا: ادْعُ اللَّهَ لَنَا - يَرْحَمُكَ اللَّهُ - قَالَ: اللَّهُمَّ اجْمَعْ عَلَى الْهُدَى أَمْرَهُمْ، قُلْنَا: زِدْنَا، قَالَ: اللَّهُمَّ اجْعَلِ التَّقْوَى زَادَهُمْ، قُلْنَا: زِدْنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" زِدْهُمْ"، قَالَ:" اللَّهُمَّ وَفِّقْهُ"، فَقَالَ: اللَّهُمَّ اجْعَلِ الْجَنَّةَ مَآبَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ - صَاحِبِ الصَّدَقَةِ - عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ - صَاحِبِ الصَّدَقَةِ - عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے، اسی دوران آپ کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا، جو ریت پر الٹ پلٹ ہو رہا تھا اور یہ کہہ رہا تھا: اے نفس! راتوں کو سونے والے! اور دن کے وقت باطل کام کرنے والے! تم جنت کی امید رکھتے ہو؟ جب اس نے اپنے نفس کی سرزنش مکمل کی، تو وہ ہماری طرف آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے بھائی کو سنبھالو! ہم نے کہا: تم ہمارے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرو، اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے، اس نے کہا: اے اللہ! ان کے معاملے کو ہدایت پر جمع کر دے، ہم نے کہا: مزید دعا کرو! اس نے کہا: اے اللہ! تقویٰ کو ان کا زاد سفر بنا دے، ہم نے کہا: مزید دعا کرو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم انہیں مزید دعا دو! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ! تو اسے توفیق دینا، تو اس شخص نے یہ کہا: اے اللہ! تو جنت کو ان کا ٹھکانہ بنا دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ابوعبداللہ کے حوالے سے نقل کی ہے، جو صدقہ (کی وصولی) والے تھے، انہوں نے اسے علقمہ بن مرثد سے نقل کیا ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17440]
یہ روایت امام طبرانی نے ابوعبداللہ کے حوالے سے نقل کی ہے، جو صدقہ (کی وصولی) والے تھے، انہوں نے اسے علقمہ بن مرثد سے نقل کیا ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17440]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1159)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1159»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17440 in Urdu