الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا خَافَ سُلْطَانًا .
جب آدمی کو حکمران کی طرف سے اندیشہ ہو تو وہ کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17447
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِذَا أَتَيْتَ سُلْطَانًا مَهِيبًا تَخَافُ أَنْ يَسْطُوَ بِكَ فَقُلِ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِهِ جَمِيعًا، اللَّهُ أَعَزُّ مِمَّا أَخَافُ وَأَحْذَرُ، أَعُوذُ بِاللَّهِ الْمُمْسِكِ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ أَنْ يَقَعْنَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ مِنْ شَرِّ عَبْدِكَ فُلَانٍ، وَجُنُودِهِ، وَأَتْبَاعِهِ، وَأَشْيَاعِهِ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، إِلَهِي، كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّهِمْ، جَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَعَزَّ جَارُكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب تم کسی ایسے حکمران کے پاس جاؤ جس کے بارے میں تمہیں یہ اندیشہ ہو کہ وہ تمہارے خلاف زیادتی کر سکتا ہے، تو تم یہ پڑھو:
«اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِهِ جَمِيعًا، اللَّهُ أَعَزُّ مِمَّا أَخَافُ وَأَحْذَرُ، أَعُوذُ بِاللَّهِ الْمُمْسِكِ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ أَنْ يَقَعْنَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ مِنْ شَرِّ عَبْدِكَ فُلَانٍ، وَجُنُودِهِ، وَأَتْبَاعِهِ، وَأَشْيَاعِهِ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، إِلَهِي، كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّهِمْ، جَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَعَزَّ جَارُكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ»
”اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، اللہ تعالیٰ اپنی ساری مخلوق سے زیادہ بڑا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ زبردست ہے جس سے مجھے خوف ہے اور جس سے میں بچنا چاہتا ہوں، میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں، جس نے سات آسمانوں کو اس بات سے روکا ہوا ہے کہ وہ زمین پر گر جائیں، البتہ اس کے اذن کا معاملہ مختلف ہے (اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں) تیرے فلاں بندے اور اس کے لشکروں اور اس کے پیروکاروں اور اس کے ساتھیوں سے، جن کا تعلق جنات اور انسانوں سے ہو، اے اللہ! تو ان کے شر سے مجھے محفوظ رکھنے والا ہو جا! تیری ثناء جلیل القدر ہے، تیری پناہ زبردست ہے، تیرا اسم برکت والا ہے اور تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17447]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17447 in Urdu