الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مِمَّا يُخَافُ مِنَ الذُّنُوبِ .
کون سے گناہوں کے بارے میں خوف ہوتا ہے؟
حدیث نمبر: 17455
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَقِيَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَأَدَّى زَكَاةَ مَالِهِ، طَيِّبًا بِهَا نَفْسُهُ، مَحْتَسِبًا وَسَمِعَ وَأَطَاعَ فَلَهُ الْجَنَّةُ - أَوْ دَخَلَ الْجَنَّةَ - وَخَمْسٌ لَيْسَ لَهُنَّ كَفَّارَةٌ: الشِّرْكُ بِاللَّهِ وَقَتْلُ النَّفْسِ بِغَيْرِ حَقٍّ، وَبَهْتُ الْمُؤْمِنِ، وَالْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ أَوْ يَمِينٌ صَابِرَةٌ يَقْتَطِعُ بِهَا مَالًا بِغَيْرِ حَقٍّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو، کہ وہ کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراتا ہو، اور اپنے من کی خوشی کے ساتھ اور ثواب کی امید رکھتے ہوئے، اپنے مال کی زکوۃ ادا کرے، اطاعت و فرمانبرداری سے کام لے، تو اُسے جنت نصیب ہو گی (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ جنت میں داخل ہو گا، اور پانچ کام ایسے ہیں، جن کا کوئی کفارہ نہیں ہے، کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک قرار دینا، کسی جان کو ناحق طور پر قتل کرنا، مؤمن پر بہتان لگانا، میدان جنگ سے راہ فرار اختیار کرنا۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) جھوٹی قسم اٹھانا، جس کے ذریعے آدمی کسی کا مال ناحق طور پر ہتھیا لے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17455]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17455]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (361/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8520»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17455 in Urdu