🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابٌ فِي الْمُذْنِبِينَ مِنْ أَهْلِ التَّوْحِيدِ .
اہل توحید سے تعلق رکھنے والے گناہگار افراد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17486
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: لَا تَعْجَلُوا بِمَدْحِ النَّاسِ وَلَا بِذَمِّهِمْ ; فَإِنَّكَ أَوْ لَعَلَّكَ أَنْ تَرَى مِنْ أَخِيكَ شَيْئًا الْيَوْمَ يُعْجِبُكَ لَعَلَّهُ أَنْ يَسُوءَكَ غَدًا، وَلَعَلَّكَ أَنْ تَرَى مِنْهُ الْيَوْمَ شَيْئًا يَسُوءُكَ لَعَلَّهُ يُعْجِبُكَ غَدًا، وَإِنَّ النَّاسَ يَغْتَرُّونَ، وَإِنَّمَا يَغْفِرُ اللَّهُ الذُّنُوبَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَاللَّهُ أَرْحَمُ بِعَبْدِهِ يَوْمَ يَلْقَاهُ مِنْ أُمِّ وَاحِدٍ فَرَشَتْ لَهُ بِأَرْضِ فَيْءٍ ثُمَّ لَمَسَتْ، فَإِنْ كَانَتْ شَوْكَةٌ كَانَتْ بِهَا قَبْلَهُ، وَإِنْ كَانَتْ لَدْغَةٌ كَانَتْ بِهَا قَبْلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي بَابِ الِاسْتِغْفَارِ لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے، یا اُن کی مذمت کرتے ہوئے جلدبازی سے کام نہ لو! کیونکہ یہ ہو سکتا ہے کہ آج تمہیں اپنے بھائی کی طرف سے کوئی ایسی چیز نظر آ رہی ہو، جو تمہیں اچھی لگ رہی ہو، اور یہ ہو سکتا ہے کہ کل وہ تمہیں بری لگے، اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ تمہیں آج اس کی طرف سے کوئی چیز بری لگ رہی ہو، اور کل کو وہ اچھی لگنے لگے، لوگ غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں اور قیامت کے دن اللہ تعالیٰ گناہوں کی مغفرت کر دے گا، جب بندہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، اللہ تعالیٰ اپنے بندے پر اس سے زیادہ مہربان ہو گا، جتنا کسی شخص کی ماں مہربان ہوتی ہے، جو زمین پر اپنے بچے کے لیے بچھونا بچھاتی ہے، اور پھر اس پر ہاتھ پھیر کر دیکھتی ہے کہ اگر اس میں کوئی کانٹا ہو، تو وہ بچے سے پہلے اُس کے ہاتھ پہ لگ جائے، اور اگر کوئی ڈنک مارنے والا جانور ہو، تو وہ بچے سے پہلے اُسے ڈنک مار لے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس بارے میں کچھ احادیث آگے چل کر کبیرہ گناہ کے مرتکب افراد کے لیے دعائے مغفرت کرنے سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17486]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8929)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 17486 in Urdu