الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ التَّقَرُّبِ بِالتَّوْبَةِ .
توبہ کے ذریعے قرب حاصل کرنا
حدیث نمبر: 17501
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ نُعَيْمٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ الْغِفَارِيَّ، وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ بِالْفُسْطَاطِ يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَقَرَّبَ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - شِبْرًا تَقَرَّبَ إِلَيْهِ ذِرَاعًا، وَمَنْ تَقَرَّبَ إِلَيْهِ ذِرَاعًا تَقَرَّبَ إِلَيْهِ بَاعًا، وَمَنْ أَقْبَلَ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مَاشِيًا أَقْبَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَيْهِ مُهَرْوِلًا، وَاللَّهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ، وَاللَّهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ، وَاللَّهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
یزید بن نعیم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو ”فسطاط“ میں منبر پر یہ بیان کرتے ہوئے سنا، وہ کہتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص ایک بالشت اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ ایک ”ذراع“ اس کے قریب ہوتا ہے، اور جو شخص ایک ”ذراع“ اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ ایک ”باع“ اُس کے قریب ہوتا ہے، اور جو شخص چل کر اللہ تعالیٰ کی طرف آتا ہے، اللہ تعالیٰ دوڑ کر اس کی طرف جاتا ہے، حالانکہ اللہ تعالیٰ بلند و برتر ہے، اللہ تعالیٰ بلند و برتر ہے، اللہ تعالیٰ بلند و برتر ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17501]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17501]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1646) اخرجه احمد فى المسند (155/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20866»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 17501 in Urdu