الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابٌ فِيمَنْ طَالَ عُمْرُهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ .
مسلمانوں میں سے، جس کی عمر طویل ہو، اس کا بیان
حدیث نمبر: 17554
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ: أَنَّ نَفَرًا مِنْ بَنِي عُذْرَةَ ثَلَاثَةً أَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمُوا، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ يَكْفِينِيهِمْ؟". قَالَ طَلْحَةُ: أَنَا، قَالَ: فَكَانُوا عِنْدَ طَلْحَةَ، فَبَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْثًا، فَخَرَجَ فِيهِ أَحَدُهُمْ فَاسْتُشْهِدَ، ثُمَّ بَعَثَ بَعْثًا آخَرَ فَخَرَجَ فِيهِ آخَرُ فَاسْتُشْهِدَ، ثُمَّ مَاتَ الثَّالِثُ عَلَى فِرَاشِهِ. قَالَ طَلْحَةُ: فَرَأَيْتُ هَؤُلَاءِ الثَّلَاثَةَ الَّذِينَ كَانُوا عِنْدِي فِي الْجَنَّةِ، فَرَأَيْتُ الْمَيِّتَ عَلَى فِرَاشِهِ أَمَامَهُمْ، وَرَأَيْتُ الَّذِي اسْتُشْهِدَ أَخِيرًا يَلِيهِ، وَرَأَيْتُ الَّذِي اسْتُشْهِدَ أَوَّلَهُمْ آخِرَهُمْ. قَالَ: فَدَخَلَنِي مِنْ ذَلِكَ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، قَالَ: فَقَالَ:" وَمَا أَنْكَرْتَ مِنْ ذَلِكَ؟ لَيْسَ أَحَدٌ أَفْضَلَ عِنْدَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْ مُؤْمِنٍ يُعَمَّرُ فِي الْإِسْلَامِ لِتَسْبِيحِهِ، وَتَكْبِيرِهِ، وَتَهْلِيلِهِ". قُلْتُ: لِطَلْحَةَ حَدِيثٌ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي التَّعْبِيرِ غَيْرَ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ فَوَصَلَ بَعْضَهُ، وَأَرْسَلَ أَوَّلَهُ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ فَقَالَا: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ طَلْحَةَ، فَوَصَلَاهُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن شداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بنو عذرہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے اسلام قبول کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون شخص ان کے بارے میں میری کفایت کرے گا؟ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں وہ لوگ سیدنا طلحہ کے ہاں ٹھہر گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنگی مہم روانہ کی، ان میں سے ایک شخص اس میں شریک ہوا اور اس نے جام شہادت نوش کر لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اور جنگی مہم روانہ کی، تو ان میں سے دوسرا شخص اس میں شریک ہوا اور اس نے بھی جام شہادت نوش کر لیا، ان میں سے تیسرا فرد بستر مرگ پر فوت ہوا۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ان تینوں افراد کو خواب میں دیکھا کہ وہ جنت میں میرے پاس موجود ہیں، میں نے دیکھا کہ جو شخص بستر مرگ پر فوت ہوا تھا، وہ اُن سے آگے ہے اور اس کے بعد اس شخص کا مرتبہ ہے، جو بعد میں شہید ہوا تھا، اور جو سب سے پہلے شہید ہوا تھا، اس کا مرتبہ سب سے بعد میں تھا، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اس حوالے سے الجھن کا شکار ہوا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہیں اس پر کس حوالے سے حیرانگی ہے؟ اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی بھی فرد، اس مؤمن سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتا، جسے مسلمان ہونے کے عالم میں زندگی دی گئی ہو، تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی پاکی، اس کی کبریائی اور اس کی معبودیت بیان کرے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کو امام ابن ماجہ نے ”کتاب التعبیر“ میں نقل کیا ہے، اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، انہوں نے اس کے کچھ حصے کو ”موصول“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور اس کے ابتدائی حصے کو ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے،
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے، ان دونوں کا یہ کہنا ہے، یہ عبداللہ بن شداد کے حوالے سے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، تو ان دونوں نے اسے اس کی مانند موصول روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اور ان کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17554]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، انہوں نے اس کے کچھ حصے کو ”موصول“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور اس کے ابتدائی حصے کو ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے،
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے، ان دونوں کا یہ کہنا ہے، یہ عبداللہ بن شداد کے حوالے سے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، تو ان دونوں نے اسے اس کی مانند موصول روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اور ان کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17554]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3590) اخرجه ابو يعلى فى المسند (634) اخرجه احمد فى المسند (1401)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1404»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17554 in Urdu