الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابُ أَوْقَاتِ الِاسْتِغْفَارِ .
استغفار کے اوقات کا بیان
حدیث نمبر: 17589
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ الثَّقَفِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تُفْتَحُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ نِصْفَ اللَّيْلِ، فَيُنَادِي مُنَادٍ: هَلْ مِنْ دَاعٍ فَيُسْتَجَابُ لَهُ؟ هَلْ مِنْ سَائِلٍ فَيُعْطَى؟ هَلْ مِنْ مَكْرُوبٍ فَيُفَرَّجُ عَنْهُ؟ فَلَا يَبْقَى مُسْلِمٌ يَدْعُو بِدَعْوَةٍ إِلَّا اسْتَجَابَ اللَّهُ لَهُ، إِلَّا زَانِيَةٌ تَسْعَى بِفَرْجِهَا أَوْ عَشَّارٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص تقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نصف رات کے وقت آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اور منادی پکار کر یہ کہتا ہے: کیا کوئی دعا کرنے والا ہے کہ اس کی دعا قبول ہو؟ کیا کوئی مانگنے والا ہے کہ اسے دیا جائے؟ کیا کوئی پریشان حال ہے کہ اس کی پریشانی ختم کر دی جائے؟ تو اس وقت جو بھی مسلمان جو دعا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی دعا کو قبول کرتا ہے، البتہ زنا کرنے والی ایسی عورت جو زنا کی کمائی کھاتی ہے، اور بھتہ وصول کرنے والے شخص (ان دونوں) کا معاملہ مختلف ہے (یعنی اُس گھڑی میں ان دونوں کی دعا قبول نہیں ہوتی)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17589]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17589]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8391، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2790»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17589 in Urdu