🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. بَابُ الِاسْتِغْفَارِ لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَمَا جَاءَ فِيهِمْ .
مسلمانوں میں سے کبیرہ گناہ کرنے والے لوگوں کے لئے دعائے مغفرت کرنا اور ایسے لوگوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17601
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نُمْسِكُ عَنِ الِاسْتِغْفَارِ لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ حَتَّى سَمِعْنَا نَبِيَّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ. وَقَالَ:" أَخَّرْتُ شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ. قُلْتُ: قَدْ تَقَدَّمَ فِي أَوَائِلِ التَّوْبَةِ: بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُذْنِبِينَ مِنْ أَهْلِ التَّوْحِيدِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے ہم کبیرہ گناہ کے مرتکب افراد کے لیے دعائے مغفرت نہیں کرتے تھے، یہاں تک کہ ہم نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ تلاوت کرتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کی مغفرت نہیں کرے گا کہ کسی کو اس کا شریک قرار دیا جائے، اور وہ اس کے علاوہ جس کی چاہے گا مغفرت کر دے گا۔“ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک میں نے اپنی شفاعت کو قیامت کے دن کبیرہ گناہوں کے مرتکب افراد کے لیے موخر کیا ہے (یعنی سنبھال کے رکھا ہے)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب التوبہ کے آغاز میں یہ باب گزر چکا ہے، باب: اہل توحید سے تعلق رکھنے والے گناہگار افراد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17601]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3254)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5840»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید


Majma al-Zawa'id Hadith 17601 in Urdu