الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابٌ فِي كَلَامِ بَنِي آدَمَ .
اولاد آدم کے کلام کا بیان
حدیث نمبر: 17640
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ الرَّبُّ - عَزَّ وَجَلَّ -: يُؤْتَى بِحَسَنَاتِ الْعَبْدِ وَسَيِّئَاتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُقَيَّضُ بَعْضُهَا بِبَعْضٍ، فَإِنْ بَقِيَتْ حَسَنَةٌ وَاحِدَةٌ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ". قَالَ: قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ يَبْقَ حَسَنَةٌ؟ قَالَ:" أُولَئِكَ الَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَنَتَجَاوَزُ عَنْ سَيِّئَاتِهِمْ فِي أَصْحَابِ الْجَنَّةِ". قَالَ: قُلْتُ: أَرَأَيْتَ قَوْلَهُ: فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ؟. قَالَ" هُوَ الْعَبْدُ، يَعْمَلُ الْعَمَلَ السِّرَّ أَسَرَّهُ اللَّهُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَرَى قُرَّةَ أَعْيُنٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں:
”پروردگار فرماتا ہے: قیامت کے دن کسی بندے کی نیکیاں اور اس کی برائیاں لائی جائیں گی، اور ان کا ایک دوسرے کے مقابلے میں حساب ہو گا، اگر ایک بھی نیکی باقی بچ گئی، تو اللہ تعالیٰ اُس شخص کو جنت میں داخل کر دے گا۔“
میں نے دریافت کیا: اگر ایک بھی نیکی نہ بچ پائے؟ تو انہوں نے یہ آیت تلاوت کی:
”یہ وہ لوگ ہیں، جن کی طرف سے ہم ان کے کئے ہوئے اچھے عمل قبول کریں گے اور ان کی برائیوں سے ہم درگزر کریں گے، یہ جنت والوں میں سے ہوں گے۔“
راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
”کوئی جان یہ نہیں جانتی کہ اس کی آنکھوں کی ٹھنڈک کے لیے کیا پوشیدہ رکھا گیا ہے؟“۔
تو انہوں نے فرمایا: اس سے مراد وہ بندہ ہے، جو ایسا عمل کرتا ہے، جو پوشیدہ ہو، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُس کے معاملے کو پوشیدہ رکھے گا، اور پھر وہ شخص آنکھوں کی ٹھنڈک دیکھ لے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17640]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (12832)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12832، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5272، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7717»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
Majma al-Zawa'id Hadith 17640 in Urdu