🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّيَاءِ .
ریاکاری کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17666
وَعَنْ أَبِي هِنْدٍ الدَّارِيِّ: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَامَ مَقَامَ رِيَاءٍ وَسُمْعَةٍ ; رَاءَى اللَّهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَسَمَّعَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ قَامَ بِأَخِيهِ مَقَامَ رِيَاءٍ وَسُمْعَةٍ أَقَامَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَسَمَّعَ بِهِ".
وَ الطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ، وَالْبَزَّارُ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہند داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص ریاکاری اور شہرت کے مقام پر کھڑا ہو گا، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی ریاکاری اور شہرت کی خواہش کو ظاہر کر دے گا۔“ یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جو شخص اپنے بھائی کو ریاکاری اور شہرت کی جگہ پر کھڑا کرے گا، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے کھڑا کرے گا اور اس کی شہرت کی خواہش کو ظاہر کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام أحمد اور امام بزار کے رجال اور امام طبرانی کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17666]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3564) اخرجه احمد فى المسند (270/5)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 701، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21817، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2748»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17666 in Urdu