🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا خَافَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ .
جب آدمی کو اس حوالے سے اندیشہ ہو، تو وہ کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17669
عَنْ أَبِي عَلِيٍّ - رَجُلٍ مِنْ بَنِي كَاهِلٍ - قَالَ: خَطَبَنَا أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اتَّقُوا هَذَا الشِّرْكَ ; فَإِنَّهُ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ. فَقَامَ إِلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَزْنٍ، وَقَيْسُ بْنُ الْمُضَارِبِ، فَقَالَا: وَاللَّهِ، لَتَخْرُجَنَّ مِمَّا قُلْتَ، أَوْ لَنَأْتِيَنَّ عُمَرَ مَأْذُونًا لَنَا، أَوْ غَيْرَ مَأْذُونٍ. فَقَالَ: بَلْ أَخْرُجُ مِمَّا قُلْتُ، خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اتَّقُوا هَذَا الشِّرْكَ ; فَإِنَّهُ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ". فَقَالَ لَهُ مَنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ: وَكَيْفَ نَتَّقِيهِ، وَهُوَ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟! قَالَ:" قُولُوا: اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ نُشْرِكَ بِكَ شَيْئًا نَعْلَمُهُ، وَنَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا نَعْلَمُهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي عَلِيٍّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
ابوعلی، جن کا تعلق بنو کاہل سے ہے، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! اس شرک سے بچنے کی کوشش کرو، کیونکہ یہ چیونٹی کے رینگنے سے زیادہ خفی ہے، تو عبداللہ بن حزن اور قیس بن مضارب ان کے سامنے کھڑے ہوئے، اور ان دونوں نے یہ کہا: اللہ کی قسم! یا تو آپ اپنی کہی ہوئی بات کا ثبوت پیش کریں گے، یا پھر ہم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس چلے جائیں گے، خواہ ہمیں اجازت ملے یا ہمیں اجازت نہ ملے، سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اپنی کہی ہوئی بات کا ثبوت دیتا ہوں، ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! اس شرک سے بچ کے رہنا، کیونکہ یہ چیونٹی کے رینگنے سے زیادہ خفی ہے، تو جس کے بارے میں اللہ کو منظور تھا اس شخص نے آپ کی خدمت میں عرض کی: ہم اُس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ جبکہ یہ چیونٹی کے رینگنے سے زیادہ خفی ہے، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو: ”اے اللہ! بے شک ہم اس بات سے تیری پناہ مانگتے ہیں کہ ہم علم رکھتے ہوئے کسی کو (تیرا) شریک قرار دیں اور اس حوالے سے تجھ سے مغفرت طلب کرتے ہیں، جس کے بارے میں ہمیں علم نہ ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوعلی کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17669]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (403/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19109»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 17669 in Urdu