🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا خَافَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ .
جب آدمی کو اس حوالے سے اندیشہ ہو، تو وہ کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17671
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: شَهِدْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ أَبِي بَكْرٍ - أَوْ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" الشِّرْكُ فِيكُمْ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ". ثُمَّ قَالَ:" أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى مَا يُذْهِبُ صَغِيرَ ذَلِكَ وَكَبِيرَهُ؟ قُلِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أَعْلَمُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ: عَمْرِو بْنِ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيِّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں مجھے یہ بات بتائی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”تم لوگوں میں شرک چیونٹی کے رینگنے سے زیادہ خفی ہے، پھر آپ نے فرمایا: کیا میں اس چیز کے بارے میں تمہاری رہنمائی نہ کروں؟ جو اس (شرک کے) چھوٹے یا بڑے (یعنی ہر قسم کے شرک) کو رخصت کر دے گی، تم یہ پڑھو: ”اے اللہ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں تیرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤں اور میں اس کا علم رکھتا ہوؤں، اور میں اس حوالے سے تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، جس کے بارے میں مجھے علم نہ ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد عمرو بن حصین عقیلی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17671]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (59 و 60)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 62، 63، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 394/3، 6304/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا


Majma al-Zawa'id Hadith 17671 in Urdu