الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ (کے بارے میں) مزید روایات
حدیث نمبر: 17723
عَنْ أَبِي مَدِينَةَ الدَّارِمِيِّ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ: كَانَ الرَّجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا الْتَقَيَا لَمْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يَقْرَأَ أَحَدُهُمَا عَلَى الْآخَرِ:" وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابومدینہ دارمی رضی اللہ عنہ، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے وہ بیان کرتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے، دو افراد جب ایک دوسرے سے ملتے تھے، تو اُس وقت تک جدا نہیں ہوتے تھے جب تک ایک دوسرے کے سامنے یہ تلاوت نہیں کرتے تھے: ”زمانے کی قسم ہے! بے شک انسان خسارے میں ہے۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17723]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17723]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17723 in Urdu