الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مزید بیان
حدیث نمبر: 17730
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: مَنْ يُرَاءِ يُرَاءِ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ يُسَمِّعْ يُسَمِّعِ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ تَطَاوَلَ تَعْظِيمًا يُخْفِضُهُ اللَّهُ، وَمَنْ تَوَاضَعَ خَشْيَةً يَرْفَعُهُ اللَّهُ. وَالنَّاسُ مُوَسَّعٌ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا مَقْتُورٌ عَلَيْهِ فِي الْآخِرَةِ، وَمُقَتَّرٌ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَمُوَسَّعٌ عَلَيْهِ فِي الْآخِرَةِ، وَمُسْتَرِيحٌ وَمُسْتَرَاحٌ مِنْهُ. قُلْنَا: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَا الْمُسْتَرِيحُ وَالْمُسْتَرَاحُ مِنْهُ؟ قَالَ: أَمَّا الْمُسْتَرِيحُ فَالْمُؤْمِنُ إِذَا مَاتَ اسْتَرَاحَ، وَأَمَا الْمُسْتَرَاحُ مِنْهُ فَهُوَ الَّذِي يَظْلِمُ النَّاسَ وَيَغْتَابُهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو شخص دکھاوا کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا، جو شخص شہرت چاہے گا، اللہ تعالیٰ اس کی شہرت کی طلب کو ظاہر کر دے گا، جو شخص خود کو بڑا قرار دینے کے لئے نمایاں کرنا چاہے گا، اللہ تعالیٰ اُسے پست کر دے گا، جو شخص خشیت کی وجہ سے تواضع اختیار کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے بلندی نصیب کرے گا۔ کچھ لوگوں کو دنیا میں کشادگی دی جاتی ہے، انہیں آخرت میں تنگی ملے گی، اور کچھ کو دنیا میں تنگی دی جاتی ہے، انہیں آخرت میں کشادگی نصیب ہو گی، کوئی شخص نجات پانے والا ہوتا ہے اور کسی سے نجات نصیب ہوتی ہے، ہم نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! نجات پانے والے اور جس سے نجات نصیب ہوتی ہے اُن سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: جہاں تک نجات پانے والے کا تعلق ہے، تو اس سے مراد مؤمن ہے کہ جب وہ انتقال کر جاتا ہے، تو وہ (دنیا کی پریشانیوں کے حوالے سے) نجات پا جاتا ہے، جہاں تک اس فرد کا تعلق ہے، جس سے نجات نصیب ہوتی ہے، تو یہ وہ شخص ہے، جو لوگوں پر ظلم کرتا ہے اور ان کی غیبت کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17730]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17730]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8512)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17730 in Urdu