🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مزید بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17736
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَا هُوَ آتٍ قَرِيبٌ، إِلَّا أَنَّ الْبَعِيدَ مَا لَيْسَ بِآتٍ، لَا يَعْجَلُ اللَّهُ لِعَجَلَةِ أَحَدٍ، وَلَا يَخِفُّ لِأَمْرِ النَّاسِ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا مَا شَاءَ النَّاسُ، يُرِيدُ اللَّهُ أَمْرًا، وَيُرِيدُ النَّاسُ أَمْرًا، مَا شَاءَ اللَّهُ كَانَ وَلَوْ بَاعَدَهُ النَّاسُ، وَلَا مُقَرِّبَ لَمَا بَاعَدَهُ اللَّهُ، وَلَا مُبْعِدَ لِمَا قَرَّبَ اللَّهُ، وَلَا يَكُونُ شَيْءٌ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ، أَصْدَقُ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ وَأَحْسَنُ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ وَشَرُّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا وَكُلُّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ وَكُلُّ بِدْعَةٌ ضَلَالَةٌ، وَخَيْرُ مَا أُلْقِيَ فِي الْقَلْبِ الْيَقِينُ، وَخَيْرُ الْغِنَى غِنَى النَّفْسِ، وَخَيْرُ الْعِلْمِ مَا نَفَعَ، وَخَيْرُ الْهُدَى مَا اتُّبِعَ، وَمَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى، وَإِنَّمَا يَصِيرُ أَحَدُكُمْ إِلَى مَوْضِعِ أَرْبَعِ أَذْرُعٍ ; فَلَا تُمِلُّوا النَّاسَ وَلَا تُسَلِّمُوهُمْ، إِنَّ لِكُلِّ نَفْسٍ نَشَاطًا وَإِقْبَالًا، أَلَا وَإِنَّ لَهَا سَآمَةً وَإِدْبَارًا، وَشَرُّ الرَّوَايَا رَوَايَا الْكَذِبِ. أَلَا وَإِنَّ الْكَذِبَ يَقُودُ إِلَى الْفَجُورِ وَإِنَّ الْفُجُورَ يَقُودُ إِلَى النَّارِ، أَلَا وَعَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ وَإِنَّ الصِّدْقَ يَقُودُ إِلَى الْبِرِّ وَإِنَّ الْبِرَّ يَقُودُ إِلَى الْجَنَّةِ وَاعْتَبِرُوا ذَلِكَ إِنَّهُمَا إِلْفَانِ اِلْتَقَيَا. يُقَالُ لِلصَّادِقِ: صَدَقَ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ صِدِّيقًا، وَلَا يَزَالُ الْكَاذِبُ يَكْذِبُ حَتَّى يُكْتَبَ كَذَّابًا أَلَا وَإِنَّ الْكَذِبَ لَا يَصْلُحُ إِلَّا فِي الْجِدِّ وَلَا هَزْلَ وَلَا أَنْ يَعِدَ الرَّجُلُ مِنْكُمْ صَبِيَّهُ ثُمَّ لَا يُنْجِزُ لَهُ. أَلَا وَلَا تَسْأَلُوا أَهْلَ الْكِتَابِ عَنْ شَيْءٍ ; فَإِنَّهُمْ قَدْ طَالَ عَلَيْهِمُ الْأَمَدُ، وَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ، وَابْتَدَعُوا فِي دِينِهِمْ، فَإِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ سَائِلِيهِمْ، فَمَا وَافَقَ كِتَابَكُمْ فَخُذُوا، وَمَا خَالَفَكُمْ فَاهْدُوا عَنْهُ وَاسْكُتُوا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ مُنْقَطِعٍ، وَرِجَالُ إِسْنَادِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو چیز آنے والی ہو، وہ قریب ہے، دور وہ چیز ہوتی ہے، جو آنے والی نہ ہو، کسی شخص کی جلدی کی خواہش کی وجہ سے، اللہ تعالیٰ جلدی نہیں کرتا، ہوتا وہ ہے جو اللہ چاہتا ہے، وہ نہیں ہوتا، جو لوگ چاہتے ہیں، اللہ تعالیٰ ایک معاملے کا ارادہ کرتا ہے، لوگ دوسرے معاملے کا ارادہ کرتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے، وہ ہوتا ہے، اگرچہ لوگ اسے دور قرار دے رہے ہوں، اللہ تعالیٰ جسے دور کر دے اسے کوئی قریب کرنے والا نہیں ہے، اور اللہ تعالیٰ جسے قریب کر دے، اُسے کوئی دور کرنے والا نہیں ہے، ہر چیز اللہ کے حکم سے ہوتی ہے سب سے زیادہ سچی بات، اللہ کی کتاب ہے، اور سب سے زیادہ اچھی ہدایت، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت ہے، سب سے زیادہ برے اُمور نئے پیدا شدہ ہیں، اور ہر نئی چیز بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے، دل میں جو کچھ ڈالا جاتا ہے، اس میں سب سے بہتر چیزیں یقین ہے، اور سب سے بہتر خوشحالی، نفس کی خوشحالی ہے، اور سب سے بہتر علم وہ ہے، جو نفع دے اور سب سے بہتر ہدایت وہ ہے، جس کی پیروی کی جائے، جو چیز تھوڑی ہو لیکن کفایت کر جائے، وہ اُس سے زیادہ بہتر ہے، جو زیادہ ہو اور غافل کر دے، تم میں سے ہر ایک کی آخری منزل چار گز کی جگہ ہے، تو تم لوگوں کو اُکتاہٹ اور بیزاری کا شکار نہ کرو، ہر انسان کبھی خوش اور متوجہ ہوتا ہے، اور کبھی اُکتایا ہوا اور عدم توجہ کا شکار ہوتا ہے، اور سب سے بری چیز جھوٹ ہے، خبردار! جھوٹ، گناہ کی طرف لے جاتا ہے اور گناہ، جہنم کی طرف لے جاتا ہے، تم پر لازم ہے کہ سچ کو اختیار کرو! کیونکہ سیچ، نیکی کی طرف لے جاتا ہے اور نیکی، جنت کی طرف لے جاتی ہے، تم اس سے نصیحت حاصل کرو، کیونکہ یہ دو ایسی چیزیں ہیں، جو ایک دوسرے سے ملتی ہیں، سچے شخص سے کہا: جائے گا: اس نے سچ کہا: ہے، یہاں تک کہ اُسے سچے کے طور پر نوٹ کر لیا جائے گا، اور جھوٹا شخص مسلسل جھوٹ بولتا رہتا ہے، یہاں تک کہ اُسے جھوٹے کے طور پر نوٹ کر لیا جاتا ہے، خبردار! سنجیدگی یا مذاق، کسی بھی صورت میں جھوٹ بولنا جائز نہیں ہے، اور یہ بھی نہیں ہونا چاہئے کہ کوئی شخص اپنے بچے کے ساتھ کوئی وعدہ کرے، اور پھر اسے پورا نہ کرے، اور تم اہل کتاب سے کسی چیز کے بارے میں دریافت نہ کرو، کیونکہ ان کی مدت طویل ہو چکی ہے اور ان کے دل سخت ہو چکے ہیں اور انہوں نے اپنے دین میں نئی چیزیں اختیار کر لی ہوئی ہیں، اگر تم نے ضرور اُن سے کچھ پوچھنا ہو، تو جو چیز تمہاری کتاب کے مطابق ہو، سے حاصل کر لو اور جو اس کے برخلاف ہو، اُس سے لاتعلق ہو جاؤ اور خاموش رہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے منقطع سند کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کی سند کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17736]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8523)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17736 in Urdu