🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مزید بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17739
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ عُمَارَةَ: أَخِي بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ: أَنَّ رَجُلًا قَالَ لَهُ: عِظْنِي فِي نَفْسِي - يَرْحَمْكَ اللَّهُ - قَالَ: إِذَا انْتَهَيْتَ إِلَى الصَّلَاةِ فَأَسْبِغِ الْوُضُوءَ ; فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ، وَلَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا صَلَاةَ لَهُ، ثُمَّ إِذَا صَلَّيْتَ فَصَلِّ صَلَاةَ مُوَدِّعٍ وَاتْرُكْ طَلَبَ كَثِيرٍ مِنَ الْحَاجَاتِ ; فَإِنَّهُ فَقْرٌ حَاضِرٌ، وَاجْمَعِ الْيَأْسَ مِمَّا عِنْدَ النَّاسِ ; فَإِنَّهُ هُوَ الْغِنَى، وَانْظُرْ مَا تَعْتَذِرُ مِنْهُ مِنَ الْقَوْلِ وَالْفِعْلِ فَاجْتَنِبْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعد بن عمارہ رضی اللہ عنہ، جن کا تعلق بنو سعد بن بکر سے ہے، اور انہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، اُن کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک شخص نے ان سے کہا: آپ میری ذات کے بارے میں، مجھے کوئی نصیحت کیجئے، اللہ تعالیٰ آپ رحم کرے! تو انہوں نے فرمایا: ”جب تم نماز ادا کرنے لگو، تو پہلے اچھی طرح وضو کرو، کیونکہ اس شخص کی نماز نہیں ہوتی، جس کا وضو نہ ہو، اور اس شخص کا ایمان نہیں ہوتا، جس کی نماز نہ ہو، پھر جب تم نماز ادا کرو، تو یوں ادا کرو جیسے رخصت ہونے والا فرد نماز ادا کرتا ہے، اور زیادہ تر حاجتوں کی طلب کو چھوڑ دو، کیونکہ یہ ایسی غربت ہے، جو موجود ہوتی ہے اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے، اُس کے حوالے سے مایوس ہو جاؤ، کیونکہ یہی خوشحالی ہے اور تم اس بات کا جائزہ لو! کہ کون سے قول یا فعل کی وجہ سے معذرت کرنی پڑتی ہے؟ تو تم اس سے اجتناب کرو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17739]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5455)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17739 in Urdu