الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابٌ فِيمَا يَخَافُ مِنَ الْغِنَى .
خوشحالی کے بارے میں کیا اندیشہ ہوتا ہے؟
حدیث نمبر: 17744
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: بَيْنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ إِذْ قَامَ أَعْرَابِيٌّ فِيهِ جَفَاءٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَكَلَتْنَا الضَّبُعُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" غَيْرُ ذَلِكَ أَخْوَفُ لِي عَلَيْكُمْ، حِينَ تُصَبُّ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا صَبًّا، فَيَا لَيْتَ أُمَّتِي لَا تَلْبَسُ الذَّهَبَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ هَذَا الْحَدِيثُ وَغَيْرُهُ فِي كِتَابِ الزِّينَةِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، اس دوران ایک دیہاتی کھڑا ہوا جس کے انداز میں کچھ سخی تھی وہ بولا: یا رسول اللہ! قحط سالی نے ہمیں کھا لیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے تم لوگوں کے بارے میں اس کے علاوہ چیز کے حوالے سے زیادہ اندیشہ ہے، جب تم پر دنیا کو انڈیل دیا جائے گا، تو اے کاش! میری امت اس وقت سونا نہ پہنے۔“ یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے، امام طبرانی میں معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے
یہ روایت اور دیگر روایات کتاب الزینہ میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17744]
یہ روایت اور دیگر روایات کتاب الزینہ میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17744]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3008) اخرجه احمد فى المسند (152/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20846»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17744 in Urdu