🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابُ لَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ .
ابن آدم کا پیٹ صرف مٹی بھر سکتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17789
وَعَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ: هَلْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ شَيْئًا إِذَا دَخَلَ الْبَيْتَ؟ قَالَتْ: كَانَ إِذَا دَخَلَ الْبَيْتَ تَمَثَّلَ يَقُولُ:" لَوْ كَانَ لِابْنِ آدَمَ وَادِيَانِ مِنْ مَالٍ لَابْتَغَى وَادِيًا ثَالِثًا، وَلَا يَمْلَأُ فَمَهُ إِلَّا التُّرَابُ، وَمَا جَعَلْنَا الْمَالَ إِلَّا لِإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَيَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّمَا جَعَلْنَا الْمَالَ لِتُقْضَى بِهِ الصَّلَاةُ، وَتُؤْتَى بِهِ الزَّكَاةُ". فَكُنَّا نَرَى أَنَّهُ مِمَّا نُسِخَ مِنَ الْقُرْآنِ. وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَلَكِنَّ يَحْيَى الْقَطَّانُ لَا يَرْوِي عَنْهُ مَا حَدَّثَ بِهِ فِي اخْتِلَاطِهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
مسروق بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر تشریف لاتے تھے تو کیا آپ کچھ کہتے تھے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: آپ مثال بیان کرنے کے طور پر یہ فرماتے تھے: ”اگر ابن آدم کی مال کی دو دادیاں ہوں، تو وہ تیسری وادی کا طلب گار ہو گا، اور اس کے منہ کو صرف مٹی بھر سکتی ہے، ہم نے مال اس لئے مقرر کیا ہے تاکہ نماز قائم کی جائے اور زکوۃ ادا کی جائے اور اللہ تعالیٰ اس شخص کی توبہ کو قبول کرتا ہے، جو توبہ کرتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس کے آخر میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”ہم نے مال اس لیے بنایا ہے، تاکہ اس کے ذریعے نماز ادا کی جائے اور اس کے ذریعے زکوۃ دی جائے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ہم یہ سمجھتے تھے کہ یہ کلمات قرآن کے منسوخ ہونے والے حصے میں سے ہیں۔ یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اور یحیی القطان اس کے حوالے سے ایسی روایت نقل نہیں کرتے ہیں جو اس نے اختلاط کا شکار ہونے کے دوران بیان کی تھی، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17789]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4460) اخرجه احمد فى المسند (55/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23755»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17789 in Urdu