الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ لَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ .
ابن آدم کا پیٹ صرف مٹی بھر سکتی ہے
حدیث نمبر: 17794
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ كَانَ لِابْنِ آدَمَ وَادِيَانِ لَتَمَنَّى وَادِيًا ثَالِثًا، وَمَا جُعِلَ الْمَالُ إِلَّا لِإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَلَا يُشْبِعُ ابْنَ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ، وَيَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر ابن آدم کی دو وادیاں ہوں، تو وہ تیسری وادی کا خواہش مند ہو گا، مال کو صرف اس لئے رکھا گیا ہے تاکہ نماز قائم کی جائے اور زکوۃ ادا کی جائے، ابن آدم کو صرف مٹی سیر کر سکتی ہے، اور اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرتا ہے جو توبہ کر لیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ ضعیف اور کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17794]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ ضعیف اور کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17794]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7970)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7970»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 17794 in Urdu