🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابٌ مِنْهُ فِي وَقْتِ صَلَاةِ الصُّبْحِ .
صبح کی نماز کے وقت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1784
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي صَلَاةَ الْفَجْرِ إِذَا بَزَقَ الْفَجْرُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالنَّسَائِيُّ، وَحَدَّثَ عَنْهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَمْ أَرَ لَهُ حَدِيثًا مُنْكَرًا إِذَا رَوَى عَنْهُ ثِقَةٌ، وَإِنْ كَانَ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ فِي الْحَدِيثِ، إِذَا رَوَى عَنْهُ ثِقَةٌ فَإِنَّهُ يُقْبَلُ حَدِيثُهُ.
سیدنا عروہ بن مضرس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز اس وقت ادا کر لیتے تھے جب صبح صادق ہو جاتی تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزید اؤدی ہے، جسے یحیی بن معین اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے شعبہ اور سفیان نے اس سے حدیث روایت کی ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: میں نے اس کے حوالے سے کوئی منکر روایت نہیں دیکھی جب کسی ”ثقہ“ شخص نے اس سے روایت نقل کی ہو یہ شخص اگرچہ حدیث میں قوی نہیں ہے، لیکن جب کوئی ”ثقہ“ شخص اس سے حدیث روایت کرے گا، تو اس کی نقل کردہ حدیث کو قبول کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1784]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1784 in Urdu