🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. بَابٌ فِي مَالِ الْإِنْسَانِ ، وَعَمَلِهِ ، وَأَهْلِهِ .
انسان کے مال، اس کے عمل اور اس کے اہل خانہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17844
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ وَلَا أَمَةٍ إِلَّا وَلَهُ ثَلَاثَةُ أَخِلَّاءَ: فَخَلِيلٌ يَقُولُ: أَنَا مَعَكَ، فَخُذْ مَا شِئْتَ، وَدَعْ مَا شِئْتَ، فَذَلِكَ مَالُهُ. وَخَلِيلٌ يَقُولُ: أَنَا مَعَكَ، فَإِذَا أَتَيْتَ بَابَ الْمَلِكِ تَرَكْتُكَ، فَذَلِكَ خَدَمُهُ وَأَهْلُهُ. وَخَلِيلٌ يَقُولُ: أَنَا مَعَكَ حَيْثُ دَخَلْتَ، وَحَيْثُ خَرَجْتَ، فَذَلِكَ عَمَلُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي الْأَوْسَطِ، وَلَفْظُهُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الرَّجُلِ وَمَثَلُ الْمَوْتِ كَمَثَلِ رَجُلٍ لَهُ ثَلَاثَةُ أَخِلَّاءَ: فَقَالَ الْأَوَّلُ: هَذَا مَالِي فَخُذْ مَا شِئْتَ، وَأَعْطِ مَا شِئْتَ، وَدَعْ مَا شِئْتَ. وَقَالَ الْآخَرُ: أَنَا مَعَكَ أَخْدِمُكَ، فَإِذَا مُتَّ تَرَكْتُكَ، وَقَالَ الْآخَرُ: أَنَا مَعَكَ أَدْخُلُ مَعَكَ، وَأَخْرُجُ مَعَكَ، إِنْ مِتَّ وَإِنْ حَيِيتَ. فَأَمَّا الَّذِي قَالَ: هَذَا مَالِي فَخُذْ مَا شِئْتَ، وَدَعْ مَا شِئْتَ، فَهُوَ مَالُهُ. وَالْآخَرُ عَشِيرَتُهُ، وَالْآخَرُ عَمَلُهُ، يَدْخُلُ مَعَهُ وَيَخْرُجُ مَعَهُ حَيْثُ كَانَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِهِ فِي الْكَبِيرِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر بندے اور بندی (یعنی ہر مرد اور عورت) کے تین دوست ہوتے ہیں، ایک دوست یہ کہتا ہے: میں تمہارے ساتھ ہوں، تم جو چاہو حاصل کر لو، اور جو چاہو چھوڑ دو، یہ اس کا مال ہے ایک دوست کہتا ہے: میں تمہارے ساتھ ہوں، جب تم بادشاہ کے دروازے پر جاؤ گے، تو میں تمہیں چھوڑ دوں گا، یہ اُس کے خدمت گزار اور اس کے اہل خانہ ہیں اور ایک دوست یہ کہتا ہے: تم جہاں داخل ہو گے اور جہاں سے نکلو گے، میں تمہارے ساتھ رہوں گا، یہ اُس کا عمل ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، ان کے الفاظ یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اور موت کی مثال اُس شخص کی مانند ہے، جس کے تین دوست ہوں، پہلا یہ کہے: یہ میرا مال ہے، تم جو چاہو لے لو، جو چاہو دے دو، جو چاہو چھوڑ دو، دوسرا یہ کہے: میں تمہارے ساتھ ہوں، میں تمہاری خدمت کرتا رہوں گا، لیکن جب تم مر جاؤ گے تو میں تمہیں چھوڑ دوں گا، تیسرا یہ کہے: میں تمہارے ساتھ رہوں گا تمہارے ساتھ اندر جاؤں گا، تمہارے ساتھ باہر آؤں گا، خواہ (تم) مر جاؤ، یا تم زندہ رہو، جہاں تک اس کا تعلق ہے، جس نے یہ کہا: تھا: کہ یہ میرا مال ہے، تم اس میں سے جو چاہو لے لو اور جو چاہو چھوڑ دو، تو یہ اس شخص کا مال ہے، اور دوسرا (دوست) آدمی کا خاندان ہے، اور تیسرا دوست آدمی کا عمل ہے، کہ آدمی جہاں بھی ہو گا وہ اس کے ساتھ اندر جائے گا اور اس کے ساتھ باہر آئے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور کبیر میں اس کی اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17844]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3226)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7392»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17844 in Urdu