🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. بَابُ الِاقْتِصَادِ .
میانہ روی اختیار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17850
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَحْسَنَ الْقَصْدَ فِي الْغِنَى! مَا أَحْسَنَ الْقَصْدَ فِي الْفَقْرِ! وَأَحْسَنَ الْقَصْدَ فِي الْعِبَادَةِ!". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ سَعِيدِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ حَبِيبٍ، وَمُسْلِمٌ هَذَا لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ إِلَّا ابْنَ حِبَّانَ فِي تَرْجَمَةِ سَعِيدٍ الرَّاوِي عَنْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خوشحالی میں میانہ روی اختیار کرنا کتنی اچھی بات ہے، غربت میں میانہ روی اختیار کرنا کتنی اچھی بات ہے، عبادت میں میانہ روی اختیار کرنا کتنی اچھی بات ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے سعید بن حکیم کی مسلم بن حبیب کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور مسلم نامی اس راوی کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے، البتہ ابن حبان نے سعید نامی شخص کے حالات میں اس کا ذکر کیا ہے، جو اس سے روایت نقل کرنے والا فرد ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17850]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3604)، أخرجه مسند البزار برقم: 2946»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17850 in Urdu