الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. بَابُ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ .
فقراء کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 17891
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، عَنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" يَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُؤْمِنِينَ الْجَنَّةَ قَبْلَ الْأَغْنِيَاءِ بِأَرْبَعِمِائَةِ عَامٍ". قَالَ: فَقُلْتُ: إِنَّ الْحَسَنَ يَذْكُرُ" بِأَرْبَعِينَ عَامًا". فَقَالَ: عَنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِأَرْبَعِمِائَةِ عَامٍ حَتَّى يَقُولَ الْغَنِيُّ: يَا لَيْتَنِي كُنْتُ عَيْلًا". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَمِّهِمْ لَنَا بِأَسْمَائِهِمْ. قَالَ:" هُمُ الَّذِينَ إِذَا كَانَ مَكْرُوهٌ بُعِثُوا لَهُ، وَإِذَا كَانَ نَعِيمٌ بَعَثُوا لَهُ سِوَاهُمْ، وَهُمُ الَّذِينَ يُحْجَبُونَ عَنِ الْأَبْوَابِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ زَيْدِ بْنِ أَبِي الْحَوَارِيِّ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
ابوصدیق، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”غریب اہل ایمان، خوشحال افراد سے، چار سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔“ (بعد کے زمانے کے) راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: حسن نے تو
یہ روایت ذکر کرتے ہوئے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”چالیس سال پہلے۔۔۔۔۔۔۔“۔ تو ابوصدیق نے کہا: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات منقول ہے: ”چار سو سال پہلے، یہاں تک کہ خوشحال شخص یہ آرزو کرے گا کہ کاش میں (دنیا میں) تنگدست ہوتا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ان کے نام ہمارے سامنے بیان کیجئے! نبی اکرم صلی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ لوگ ہوں گے کہ جب ناپسندیدہ صورتحال ہو گی، تو انہیں اس کے لیے بھیج دیا جائے گا اور جب نعمتوں کا وقت آئے گا اس وقت دوسرے لوگوں کو ان کے لیے بھیج دیا جائے گا، اور یہ وہ لوگ ہوں گے، جنہیں دروازوں پر نہیں آنے دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف زید بن ابوحواری کا معاملہ مختلف ہے اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود، اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17891]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (366/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22593»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17891 in Urdu