الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. بَابُ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ .
فقراء کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 17895
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْرُجُ إِلَيْنَا فِي الصُّفَّةِ وَعَلَيْهِ الْحَوْتَكِيَّةُ فَقَالَ:" لَوْ تَعْلَمُونَ مَا ذُخِرَ لَكُمْ مَا حَزِنْتُمْ عَلَى مَا زُوِيَ عَنْكُمْ، وَلَتَفْتَحُنَّ فَارِسَ وَالرُّومَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ”صفہ“ کے چبوترے پر ہمارے پاس تشریف لائے، آپ نے عمامہ شریف باندھا ہوا تھا، آپ نے فرمایا: ”اگر تم یہ بات جان لو! کہ تمہارے لئے کیا کچھ سنبھال کے رکھا گیا ہے؟ تو تم ان چیزوں کے حوالے سے غمگین نہ ہو، جو تم سے لپیٹ کے رکھی گئی ہیں، عنقریب فارس اور روم تمہارے لیے فتح ہو جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17895]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17895]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (128/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16710»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 17895 in Urdu