الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. بَابُ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ .
فقراء کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 17897
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ قَالَ: أَرْسَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى سَعِيدِ بْنِ عَامِرٍ: إِنَّا مُسْتَعْمِلُوكَ عَلَى هَؤُلَاءِ تَسِيرُ بِهِمْ إِلَى أَرْضِ الْعَدُوِّ فَتُجَاهِدُ بِهِمْ، قَالَ: فَذَكَرَ حَدِيثًا طَوِيلًا قَالَ فِيهِ: قَالَ سَعِيدٌ: مَا أَنَا بِمُتَخَلِّفٍ عَنِ الْعَنَقِ الْأَوَّلِ بَعْدَ إِذْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ فَقُرَّاءَ الْمُسْلِمِينَ يُزَفُّونَ كَمَا تُزَفُّ الْحَمَامُ". قَالَ:" فَيُقَالُ لَهُمْ: قِفُوا لِلْحِسَابِ، فَيَقُولُونَ: وَاللَّهِ، مَا تَرَكْنَا شَيْئًا نُحَاسَبُ بِهِ. فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: صَدَقَ عِبَادِي، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ النَّاسِ بِسَبْعِينَ عَامًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
عبدالرحمن بن سابط بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعید بن عامر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا کہ میں تمہیں ان لوگوں کا امیر مقرر کر رہا ہوں، تم انہیں لے کر دشمن کی سرزمین کی طرف جاؤ اور ان کے ہمراہ جہاد کرو! راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے طویل حدیث ذکر کی ہے جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: سیدنا سعید بن عامر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں کسی بھی پہلی مہم سے پیچھے نہیں رہوں گا، اس کے بعد کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک غریب مسلمان یوں سمٹ کر جائیں گے جیسے کبوتر سمٹ کر جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان لوگوں سے یہ کہا: جائے گا: تم لوگ حساب کے لیے ٹھہر جاؤ! تو وہ کہیں گے: اللہ کی قسم! ہم نے ایسی کوئی چیز نہیں چھوڑی تھی جس کے حوالے سے ہم سے حساب لیا جائے، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے بندوں نے سچ کہا: ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو وہ لوگ، دوسرے لوگوں سے ستر سال پہلے جنت میں داخل ہو جائیں گئے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17897]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17897]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5508)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7910»
الحكم على الحديث:
إسنادہ یہ
Majma al-Zawa'id Hadith 17897 in Urdu