الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْفِرَاسَةِ .
فراست کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17943
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قِيلَ لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ: صِفْ لَنَا أَهْلَ الْأَمْصَارِ، قَالَ: أَهْلُ الْحِجَازِ أَحْرَصُ النَّاسِ عَلَى فِتْنَةٍ، وَأَعْجَزُهُمْ عَنْهَا، وَأَهْلُ الْعِرَاقِ أَحْرَصُهُ عَلَى عِلْمٍ، وَأَبْعَدُهُ مِنْهُ، وَأَهْلُ الشَّامِ أَطْوَعُ النَّاسِ لِلْمَخْلُوقِ فِي مَعْصِيَةِ الْخَالِقِ، وَأَهْلُ مِصْرَ أَكْيَسُ النَّاسِ صَغِيرًا، وَأَحْمَقُهُ كَبِيرًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
علی بن زید بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا: آپ مختلف علاقوں کے لوگوں کے بارے میں ہمارے سامنے تبصرہ کریں، تو انہوں نے فرمایا: ”حجاز کے لوگ فتنہ کے بارے میں سب سے زیادہ حریص ہیں اور اس کے حوالے سے سب سے زیادہ عاجز ہیں۔ عراق کے لوگ علم کے بارے میں سب سے زیادہ حریص ہیں اور اس سے سب سے زیادہ دور ہیں۔ شام کے لوگ خالق کی نافرمانی میں، مخلوق کے سب سے زیادہ فرمانبردار ہیں۔ مصر کے لوگ، جب چھوٹے ہوں تو سب سے زیادہ سمجھدار ہوتے ہیں اور جب بڑے ہوں، تو سب سے زیادہ احمق ہوتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17943]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17943]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13185)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
Majma al-Zawa'id Hadith 17943 in Urdu