🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. بَابُ الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ .
دنیا مومن کے لئے قید خانہ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18082
وَعَنْ قَتَادَةَ بْنِ نُعْمَانَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَزَلَ عَلَيَّ جِبْرِيلُ بِأَحْسَنِ مَا كَانَ يَأْتِينِي صُورَةً، فَقَالَ: إِنَّ السَّلَامَ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ يَا مُحَمَّدُ، وَيَقُولُ: إِنِّي أَوْحَيْتُ إِلَى الدُّنْيَا أَنْ تَمَرَّرِي، وَتَنَكَّدِي، وَتَضَيَّقِي، وَتَشَدَّدِي عَلَى أَوْلِيَائِي حَتَّى يُحِبُّوا لِقَائِي، وَتَوَسَّعِي، وَتَسَهَّلِي، وَطِيبِي لِأَعْدَائِي، حَتَّى يَكْرَهُوا لِقَائِي ; فَإِنِّي جَعَلْتُهَا سِجْنًا لِأَوْلِيَائِي، وَجَنَّةً لِأَعْدَائِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا قتادہ بن نعمان بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل میرے پاس سب سے زیادہ خوبصورت شکل و صورت میں نازل ہوئے اور بولے: بے شک سلامتی عطا کرنے والی ذات نے آپ کو سلام بھیجا ہے، اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اور اس نے یہ فرمایا ہے: کہ میں نے دنیا کی طرف یہ وحی کی ہے کہ تم میرے دوستوں کے لئے کڑوی، مشکلات والی، تنگ اور سخت ہو جاؤ تاکہ وہ میری بارگاہ میں حاضری کو پسند کریں اور تم میرے دشمنوں کے لئے کشادگی والی، آسانی والی اور پاکیزہ ہو جاؤ تاکہ وہ میری بارگاہ میں حاضری کو ناپسند کریں، بے شک میں نے اسے (یعنی دنیا کو) اپنے دوستوں کے لیے قید خانہ اور اپنے دشمنوں کے لیے جنت بنایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18082]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18082 in Urdu