الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. بَابُ النَّفَقَةِ مِنَ الْحَلَالِ وَالْحَرَامِ .
حلال یا حرام میں سے خرچ کرنا
حدیث نمبر: 18103
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا خَرَجَ الْخَارِجُ حَاجًّا بِنَفَقَةٍ طَيِّبَةٍ، وَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الْغَرْزِ، وَنَادَى: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، نَادَاهُ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، زَادُكَ حَلَالٌ، وَرَاحِلَتُكَ حَلَالٌ، وَحَجُّكَ مَبْرُورٌ غَيْرُ مَأْزُورٍ، وَإِذَا خَرَجَ بِالنَّفَقَةِ الْخَبِيثَةِ، فَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الْغَرْزِ، فَنَادَى: لَبَّيْكَ، نَادَاهُ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: لَا لَبَّيْكَ وَلَا سَعْدَيْكَ، زَادُكَ حَرَامٌ، وَنَفَقَتُكَ حَرَامٌ، وَحَجُّكَ غَيْرُ مَبْرُورٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی حج کرنے کے لیے نکلتا ہے اور اس کی رقم پاکیزہ (یعنی حلال) ہو، تو جب وہ اپنا پاؤں رکاب میں رکھتا ہے اور پکار کر یہ کہتا ہے: میں حاضر ہوں، اے اللہ! میں حاضر ہوں، تو آسمان سے ایک منادی پکار کر یہ کہتا ہے: تمہاری حاضری قبول ہوئی، تمہیں سعادتمندی نصیب ہوئی، کیونکہ تمہارا زاد سفر حلال ہے، تمہاری سواری حلال ہے، تمہارا حج نیکی والا ہے اس میں کوئی گناہ نہیں ہے۔ اور جب کوئی شخص ناجائز آمدن کے ذریعے نکلتا ہے اور اپنا پاؤں رکاب میں رکھتا ہے اور بلند آواز میں پکار کر کہتا ہے: میں حاضر ہوں، تو آسمان سے منادی یہ کہتا ہے: نہ تمہاری حاضری قبول ہے نہ تمہیں سعادتمندی نصیب ہوئی، تمہارا زاد سفر حرام ہے، تمہارا خرچ حرام ہے اور تمہارا حج نیکی والا نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18103]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18103]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5224»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18103 in Urdu