الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
131. بَابُ التَّوَرُّعِ عَنِ الشُّبُهَاتِ .
مشتبہ چیزوں سے بچنا
حدیث نمبر: 18116
وَعَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، نَبِّئْنِي. قَالَ:" إِنْ شِئْتَ أَنْبَأَتُكَ بِمَا جِئْتَ تَسْأَلُ عَنْهُ، وَإِنْ شِئْتَ فَسَلْ". قَالَ: بَلْ نَبِئْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ ; فَإِنَّهُ أَطْيَبُ لِنَفْسِي، قَالَ:" جِئْتَ تَسْأَلُ عَنِ الْيَقِينِ وَالشَّكِّ". قُلْتُ: هُوَ ذَاكَ. قَالَ:" فَإِنَّ الْيَقِينَ مَا اسْتَقَرَّ فِي الصَّدْرِ، وَاطْمَأَنَّ إِلَيْهِ الْقَلْبُ، وَإِنْ أَفْتَاكَ الْمُفْتُونُ، دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ، فِإِنَّ الْخَيْرَ طُمَأْنِينَةٌ وَالشَّكَ رِيبَةٌ وَإِذَا شَكَكْتَ فَدَعْ". فَذَكَرَ نَحْوَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْكِنْدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ مجھے بتائیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہو تو میں تمہیں اُس چیز کے بارے میں بتا دیتا ہوں جس کئے بارے میں دریافت کرنے کے لئے تم آئے ہو، اور اگر تم چاہو تو تم سوال کر لو، میں نے عرض کی: بلکہ آپ مجھے بتائیے یا رسول اللہ! کیونکہ یہ چیز میرے لئے زیادہ اطمینان کا باعث ہو گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم یقین اور شک کے بارے میں سوال کرنے کے لئے آئے ہو، میں نے عرض کی: ایسا ہی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقین وہ ہے جو سینے میں جم جائے اور جس سے دل مطمئن ہو، خواہ حکم بیان کرنے والے تمہیں جو بھی حکم بیان کریں، تم اُس چیز کو چھوڑ دو جو تمہیں شک میں مبتلا کرے اور اُس کی طرف جاؤ جو تمہیں شک میں مبتلا نہ کرے، کیونکہ بھلائی اطمینان ہوتا ہے اور شک بے اطمینانی ہوتی ہے، جب تمہیں شک ہو تو تم چھوڑ دو۔۔۔۔۔۔“ اُس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عبداللہ کندی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18116]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عبداللہ کندی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18116]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 722»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18116 in Urdu