الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
134. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْوَرَعِ وَالزُّهْدِ .
ورع اور زہد کی فضیلت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18124
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ اسْتَوْجَبَ الثَّوَابَ، وَاسْتَكْمَلَ الْإِيمَانَ: خُلُقٌ يَعِيشُ بِهِ فِي النَّاسِ، وَوَرَعٌ يَحْجِزُهُ عَنْ مَحَارِمِ اللَّهِ، وَحِلْمٌ يَرُدُّ بِهِ جَهْلَ الْجَاهِلِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں جس شخص میں ہوں گئی وہ ثواب کو لازم کر لے گا اور ایمان کو مکمل کر لے گا، ایسے (عمدہ) اخلاق جن کے ذریعے وہ لوگوں کے ساتھ میل جول رکھے، ایسی پرہیزگاری، جو اسے اللہ تعالی کی حرام قرار دی ہوئی چیزوں سے بچا کے رکھے اور ایسی بردباری، جس کے ذریعے وہ جاہل شخص کی جہالت کو پرے کرے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18124]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18124]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3559)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18124 in Urdu